کسی سعودی عہدیدار نے اسرائیل کا خفیہ دورہ نہیں کیا،سعودی دفتر خارجہ

سعودی عرب سے ایک عہدہ دار کے اسرائیل کے دورے سے متعلق رپورٹس مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد ہیں،ان میں کچھ بھی سچائی نہیں ہے،بیان

اتوار 22 اکتوبر 2017 23:21

کسی سعودی عہدیدار نے اسرائیل کا خفیہ دورہ نہیں کیا،سعودی دفتر خارجہ
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) سعودی دفتر خارجہ کے عہدیدار نے واضح کردیا کہ سعودی عرب کے کسی عہدیدار نے اسرائیل کا خفیہ دورہ نہیں کیا ، سعودی عرب سے ایک عہدہ دار کے اسرائیل کے دورے سے متعلق رپورٹس مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد ہیں،ان میں کچھ بھی سچائی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت سعودی عرب اپنی تحریک وحرکت اور ابلاغیات میں ہمیشہ شفاف رہی ہے اور اس ضمن میں اس نے کبھی کچھ نہیں چھپایا ۔

اس سعودی ذریعے نے بیان میں مزید کہا ہے کہ میڈیا ذرائع کو مواد کی اشاعت سے قبل حقائق کی چھان پھٹک کر لینی چاہیے۔کسی معلوم ایجنڈے کی بنیاد پر پھیلائی جانے والی اس طرح کی افواہوں اور رپورٹس پر کوئی توجہ نہیں دی جائے گی۔مستقبل میں ایسے میڈیا کی کسی رپورٹ یا خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا جو جھوٹ کی تشہیر کا عاد ی ہے اور مملکت سعودی عرب کے بارے میں جارحانہ طرز عمل رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :