حکومت بھارت کے مطالبات رد کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو کو قانون کے مطابق سزادے ،مولانا عبدالحق ہاشمی

بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی محاذ نہیں چھوڑابلوچستان کو تباہ ،نوجوانوں کو ورغلانے اور سازشوں کا جال بچھایا ہے بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے، صوبائی امیر جماعت اسلامی کا بیان

اتوار 22 اکتوبر 2017 23:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حکومت بھارت کے مطالبات رد کرکے کلبھوشن یادیو کو قانون کے مطابق سزادیں کلبھوشن قومی،بلوچستان اور کشمیر کا مجرم ہیں انہیں کسی صورت معاف یا ریمنڈیوس نہ بننے دیا جائیں بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی محاذ نہیں چھوڑابلوچستان کو تباہ ،نوجوانوں کو ورغلانے اور سازشوں کا جال بچھایا ہے بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے اور ہمسایہ مسلمان برادر اسلامی ملک افغانستان کو پاکستان کا دشمن بنادیا یہ بھی ہمارے نااہل حکمرانوں کی غفلت وکوتاہی اور بھارتی حکمرانوں سے دوستی کی وجہ سے ہوا ہے۔

حکمرانوں کی اغیار کے ساتھ دوستی کی وجہ سے قوم دشمن کے غلام کسمپرسی ،دہشت گردی اور بدامنی کے شکار ہیں حکمرانوں کی کرتوتوںوکرپشن نے قوم کو تباہ کرکے ررکھ دیا ہے کلبھوشن یادیو پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث بھارتی جاسوس ہے، جو ہزاروں معصوم پاکستانیوں کے قتل کا ذمہ دار ہے، اور اُس نے خود اس قتلِ عام کا اعتراف بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے حکومتِ پاکستان نے اس کیس کو عالمی عدالت انصاف میں بھی ٹھیک طریقے اور تیاری کیساتھ پیش نہیں کیا اور اب بھارت کی کے مطالبے کے آگے سرنگوں ہونے کی سازش ہورہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں پاکستانیوں کے قتل بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے انہیں پھانسی دیکر آئندہ اس قسم کے جاسوسوں کا راستہ روکھا جائیں بھارتی جاسوس نے ملک کے اندر مختلف تخریبی کاروائی کی جن کے ثبوت بھی مل گیے ہیں مگر حکومت غفلت ودبائو میں آکر قومی دشمن کلبھوشن کو معاف کرنے کی سازش کر رہی ہیں ۔کلبھوشن یادیوبھارتی جاسوس ہے۔

اس نے خود اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان میں افراتفری پھیلانے اور ملکی امن تباہ کرنے کے لیے دہشتگردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ پاکستا ن ایک آزاد اورخود مختار ریاست ہے ۔ اسکا اپنا آئین و قانون ہے۔عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرنا ضروری نہیں۔انسانی حقوق کا علمبردار امریکہ خود1999,1998اور 2008میں عالمی عدالت کے فیصلے کے خلاف مختلف جرائم میں ملوث افراد کو پھانسی کی سزائیں دے چکا ہے۔ بھارتی حکومت بندوق کے زور پر کشمیریوں سے ان کی آزادی کا حق چھین رہی ہے۔حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر واضح اور دوٹوک انداز میں بھارت سے بات کرے۔بھارت نے کشمیر پرغاصبانہ قبضے کو مستحکم کرنے کے لئے سات لاکھ فوج لگارکھی ہے۔