قبیلہ اور برادری ہماری شناخت ہیں ، ہمارا فائدہ صرف اتحاد میں ہے،حافظ نعیم الرحمن
اتوار 22 اکتوبر 2017 23:21
(جاری ہے)
انہوں نے اتوار کو جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے تحت جھٹ پٹ مارکیٹ ، فوٹو لین چاکیواڑہ پی ایس 109لیاری میں دفتر پبلک ایڈ کمیٹی کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تقریب میں حافظ نعیم الرحمن نے فیتا کاٹ کر دفتر پبلک ایڈ کمیٹی کا افتتاح کیا اور دعا کی۔تقریب میں فوٹو لین لیاری کے سماجی رہنما مرحوم عبد الرحمن بلوچ کے صاحبزادے عبد الشکور بلوچ نے حافظ نعیم الرحمن اور سید عبد الرشید کی دستار بندی بھی کی ۔ تقریب سے امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سید عبد الرشید اور سماجی رہنما عبد الشکور بلوچ نے خطاب کیا ۔اس موقع پر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی کے الیکٹرک کمپلنٹ سیل کے چیئرمین عمران شاہد ،سابق ایم پی اے بابو غلام حسین بلوچ ، عبد الستار بروئی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے ہمیشہ غریب طبقے کے لوگو ں کو آپس میں زبان اور قبیلہ کی بنیاد پر لڑوایا ، ہمارے نا م پر سیاست کی اور بچوں کو تعلیم سے محروم کیا گیا اور 30سے 40سال تک عوا م کو بنیادی سہولیات سے محروم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قبیلہ اور برادری ہماری شناخت اور پہچان ہیں ، ہمارا فائدہ اتحاد میں ہے لڑ کر تقسیم ہونے میں نہیں ہے ، لڑوانے والوں کی کوئی ذات نہیں ہوتی ا ن کا مقصد محلات اور بنک بیلنس کی تعمیر ہوتا ہے ۔ہمیں آپس میں اتحا د و اتفاق سے ہی ان کا مقابلہ کرنا ہوگا اور معاشرے میں محبت کا پیغام آگے بڑھانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ریاستی اختیارات نہ ہونے کے باوجود بھی عوامی مسائل حل کرانے کے لیے جدوجہد کررہی ہے ، پورے لیاری میں پانی کے 5فلٹر پلانٹس لگائے گئے ہیں جس سے لیاری کے عوام صاف پانی حاصل کرتے ہیں ۔ جماعت اسلامی ذاتی مفاد کی سیاست نہیں کرتی بلکہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔عبد الستار افغانی نے کراچی کو 100ملین گیلن پانی فراہم کیا اس کے بعد نعمت اللہ خان نے مزید 100ملین گیلن پانی کا اضافہ کیا لیکن آج تک ایک گیلن پانی کا بھی اضافہ نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر بتائیں کہ 27ار ب روپے کہاں خرچ کیے ۔ عوام کے مسائل کیو ں حل نہیں کیے جارہے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کراچی کو اون کریں ۔انہوں نے کہا کہ ازسر نو کراچی کی آگے بڑھانا ہوگا اور اس کی تعمیر کرنی ہوگی شہر کا مسئلہ سیاسی ہے اسے لٹیروں سے لے کرامانت دار قیاد ت کے حوالے کرنا ہوگا ،سماجی کام کے ساتھ ساتھ خدمت کا کام بھی کرنا ہے اور عوام کے اندر شعور بیدا رکرنا ہوگا تاکہ تحریک آگے بڑھ سکے ،بلوچوں کے اندرسیاسی شعور موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ صحیح اور غلط کی پہچان کریں ، کھرے اور کھوٹے کی تمیز کریں۔ سید عبد الرشید نے کہا کہ آج کی تقریب مرحوم عبد الرحمن بلوچ کے نام کرتے ہیں جنہوں نے اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرنے کے لیے اپنی ساری زندگی لگادی ۔ جماعت اسلامی اور الخدمت نے فوٹو لین لیاری کے عوام کے لیے دفتر پبلک ایڈ کمیٹی کا افتتاح کیا ہے جس میں سپورٹ سماجی پروگرام ،اسپورٹس، اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام ، تعلیم و اصلاح معاشرہ ،تجہیز و تکفین اور دارلمطالعہ کے پروجیکٹ قائم کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ریاستی اختیار ات نہ ہونے کے باوجود بھی عوام کے درمیان عوامی مسائل کے حل کرنے کے لیے کوشاں ہے ، کفالت یتامیٰ کی مد میں پوری لیاری میں 313بچے ایسے ہیں جنہیں جماعت اسلامی ماہانہ 3000روپے فنڈ دے رہی ہے ۔ لیاری میں 3میڈیکل سینٹر 2یوٹیلیٹی اسٹور اور جامعة الانصار تعلیمی ادارہ سمیت دیگر ادارے عوام کی خدمت کے لیے مصروف عمل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4سالوں میں سفید موتیا کے ہزاروں افراد کے فری آپریشن کیے گئے اور ان شاء اللہ بہت جلد فوٹو لین کے عوام کے لیے بھی سفید موتیاکے کاتمے کے لیے فری میڈیکل سینٹر قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیاری جیسے پسماندہ علاقے نے انٹر نیشنل کھلاڑی پیدا کیے ہیں لیکن افسوس ہے کہ ہماری ریاست نے کبھی بھی انہیں سپورٹ نہیں کیا جس کے باعث لیاری کے عوام ، بچے ، بوڑھے نشے اور اسلحے کے عادی ہوگئے ہیں ۔ جماعت اسلامی لیاری میں کھیلوں کے لیے اشیاء فراہم کرے گی اور کھیلوں کی سرپرستی کرے گی ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کھرے اور کھوٹے کی پہچان کریں اور تمام تر فرقہ پرستی سے بالاتر ہو کر اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرنے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔عبد الشکور بلوچ نے کہا کہ ہم جماعت اسلامی اور الخدمت کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے فوٹو لین لیاری کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے پبلک ایڈ کمیٹی کے دفتر کا انعقاد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت نے گزشتہ 3سالوں سے لیاری میں مفت سفید موتیاکا علاج کیا اور پانی کے فلٹر پلانٹس لگائے ہیں ۔ جب کبھی جماعت اسلامی کو ہماری ضرورت پڑے گی ہم ہمیشہ جماعت اسلامی کے شانہ بشانہ ہوں گے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.