نواز شریف کے ساتھ زرداری کا بھی کڑا احتساب کیا جائے، نصرت واحد

اتوار 22 اکتوبر 2017 23:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف سندھ کی وومنز ونگ کی صدر سینئر رہنما نصرت واحد نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ آصف علی زرداری کا بھی کڑا احتساب ہونا چاہئے۔ سرے محل، سوئس اکائونٹس، ٹھیکوں میں کمیشن سے زرداری مسٹر 10 پرسنٹ سے 100 پرسنٹ بن گئے لاڑکانہ دولپمنٹ اتھارٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر فریال تالپور پر بھی نیب ریفرنس بنایا جائے سوئس اکائونٹس کا کیس ری اوپن کرنے کیلئے سوئس حکومت کو خط لکھا جائے کرپٹ عناصر کی جانب سے لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے اقدامات ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف عدلیہ سے محاذ آرائی کے بجائے عدالتوں میںنمقدمات کا سامنا کریں اس مرتبہ نواز شریف کا قیام سعودیہ میں نہیں جیل میںنہوگا نواز شریف کو حسن حسین اور مریم نواز سمیت پورے ٹبر کو سزا ہو گی ساتھ میں اندرون اور بیرون ملک کرپشن سے بنائی گئی جائیداد بھی ضبط کر لی جائے گی نصرت واحد نے مزید کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو مسترد کر دیں گے اور تحریک انصاف کو ملک بھر میں کامیاب بنائیںنگے انہوںننے کہا کہ تحریک انصاف سندھ نے کراچی سمیت سندھ بھر سے الیکشن میںنکامیابی کیلئے عوامی رابطہ مہم تیز کر دی ہے پارٹی رہنما عوام سے بھرپور رابطے میں ہیں صوبے میں تنظیم نیٹ ورک کو مزید فعال کر دیا گیا ہے اور صوبائی رہنما اندرون سندھ کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں تحریک انصاف کا پیغام عام کرنے میں مصروف ہیں۔