کر کٹ کی بحالی ،آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسنلٹنٹ ریگ ڈیکاسن کراچی پہنچ گئے

ریگ ڈیکاسن(آج) نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کریں گے جہاں سیکیورٹی ادارے انہیں بریفنگ دیں گے ریگ ڈیکاسن انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کریں گے اور آئی سی سی کو جمع کرائیں گے

اتوار 22 اکتوبر 2017 23:20

کر کٹ کی بحالی ،آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسنلٹنٹ ریگ ڈیکاسن کراچی پہنچ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے سیکیورٹی کنسنلٹنٹ ریگ ڈیکاسن سیکیورٹی انتظامات کا جائرہ لینے کے لئے کراچی پہنچ گئے۔چند روز قبل چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے 4 میچز کراچی میں کرانے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈیکاسن کراچی میں سیکیورٹی صورت حال کا جائرہ لیں گے۔ریگ ڈیکاسن(آج)پیر کی صبح نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کریں گے جہاں سیکیورٹی ادارے انہیں انتظامات کے حوالے سے بریف کریں گے۔ریگ ڈیکاسن انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کریں گے اور آئی سی سی کو جمع کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :