شارجہ میں سری لنکا کیخلاف پانچویں ون ڈے سے پہلے پاکستان ٹیم کی بھر پور پریکٹس

اتوار 22 اکتوبر 2017 23:20

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) سرفراز احمد کی قیادت میں سری لنکا کے خلاف یو اے ای میں پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کے لئے ایک ماہ سے ٹھری ہوئی ہے جبکہ گذشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے بکی کے بعد قومی ٹیم نے پہلی بار پریکٹس کی۔یہ قومی ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن تھا جس کے لیے تاریخی شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سیکورٹی کے حوالے سے غیر معمولی انتظامات نہیں تھے جبکہ چند سیکورٹی اہلکار اسٹیڈیم کے داخلی دروازے پر اور گنتی کے اہلکار پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم کے باہر موجود تھے۔

پاکستانی کرکٹرز بھی ہشاش بشاش تھے اور ان پر کسی قسم کے دبائو کے اثرات نہیں تھے۔کپتان سرفراز احمد جو بکی سے رابطے کی خبر کے بعد خبروں میں تھے، اسٹیڈیم پہنچ کر کوچ مکی آرتھر کے ہمراہ پہلے ڈریسنگ روم میں بیٹھے اور پھر انہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ فٹ بال کھیلی، کچھ دیر دوڑ لگانے کے بعد وہ بیٹنگ پریکٹس بھی کرتے رہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندے جو قومی ٹیم کی آمد سے پہلے ہی اسٹیڈیم پہنچ گئے تھے،انھیں کسی قسم کے غیر معمولی انتظامات اور سیکوریٹی چیک کے مرحلے سے قطعی نہیں گزرنا پڑا تھا۔

کوچ مکی آرتھر کے علاوہ قومی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے میڈیا مینیجر رضا راشد کی اجازت کے ساتھ گفتگو کی اور انڑویوز ریکارڈ کروائے۔بحیثیت مجموعی سب کچھ پہلے جیسا ہے تاہم پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بکی سے رابطے کے بعد نا تو کھلاڑیوں کے ساتھ سختی کی گئی نا ہی کھلاڑی دبا کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :