Live Updates

شہباز شریف کی بائیں آنکھ کا آپریشن کامیاب‘ کیئر سنٹر میں آنکھ کی پٹی کھلنے کے بعد بہترین نتیجہ‘مزید دس سے پندرہ دن آئی ڈراپ استعمال کریں گے‘ذرائع

اتوار 22 اکتوبر 2017 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی بائیں آنکھ کا آپریشن کامیاب‘ کیئر سنٹر میں آنکھ کی پٹی کھلنے کے بعد بہترین نتیجہ‘مزید دس سے پندرہ دن آئی ڈراپ استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی کیئر سنٹر گلبرگ میں پرفیسر ڈاکٹر خالد وحید نے وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف کی آنکھ کا آپریشن کیاہے ڈاکٹر کے مطابق خادم اعلی کی بائیں آنکھ میں سفید موتیا تھا جس کاآپریشن کے بعد بہترین نتیجہ نکلا ہے میاں محمد شہباز شریف کی دائیں آنکھ کا آپریشن بھی تقریبا پندرہ دن پہلے کیا گیا تھا ڈاکٹر نے وزیر اعلی پنجاب کو پندرہ دن تک آنکھ کی کیئر کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :