پی آئی اے کے عملے کی یورپ سے موبائل خرید کر لاہور اسمگل کرنے کی کوشش

ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے تمام موبائل ضبط کر لیے‘ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی‘ ذرائع

اتوار 22 اکتوبر 2017 23:20

پی آئی اے کے عملے کی یورپ سے موبائل خرید کر لاہور اسمگل کرنے کی کوشش
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پی آئی اے کے عملے کی یورپ سے موبائل خرید کر لاہور اسمگل کرنے کی کوشش‘ ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے تمام موبائل ضبط کر لیے‘ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، ذرائع کے مطابق کسٹمز حکام نے یورپ سے لاہور پہنچنے والے پی آئی اے عملے کو روکا تو دوران تلاشی ایئرہوسٹس صنم بشیر اور اس کے ساتھی واجد رشید سے پانچ لاکھ مالیت کے قیمتی موبائل برآمد کر کے ضبط کر لیے گئے ذرائع کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ ایئرہوسٹس صنم بشیر اور اس کا ساتھی واجد رشید اس سے قبل بھی اسمگلرز کے سہولت کار رہ چکے ہیں تاہم اس مرتبہ پکڑے گئے واقعے کے بعد کسٹمز حکام نے دیگر پروازوں کی تلاشی بھی سخت کردی ہے تاکہ سمگلنگ کی ممکنہ کارروائیوں کو روکا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :