Live Updates

عمران خان کو پولیس نے لعل شہبازقلندرمزارپرحاضری سے روک دیا، عمران خان مزارپرحاضری دیے بغیرواپس لوٹ گئے

ہمارے پہنچنے پر لعل شہباز قلندر کے دربار کا دروازہ بند کیا جانا شرمناک ہے ، ہم احتراماً حاضری دینا چاہتے تھے، زرداری تحریک انصاف سے خوفزدہ ہو گئے ہیں،پی ٹی آئی چیئر مین کا ٹوئٹر پیغام

اتوار 22 اکتوبر 2017 23:20

عمران خان کو پولیس نے لعل شہبازقلندرمزارپرحاضری سے روک دیا، عمران ..
سیہون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پولیس نے لعل شہبازقلندرمزارپرحاضری سے روک دیا، عمران خان مزارپرحاضری دیے بغیرواپس لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو سیہون میں جلسے کے بعد پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان دیگر پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ لعل شہبازقلندر کے مزارپرحاضری دینے گئے توپولیس نے عمران خان کو مزارکیاندرجانے کی اجازت نہ دی جس پر عمران خان مزارپرحاضری دیے بغیرواپس لوٹ گئے۔

بعد ازاں اپنے ٹوئٹر پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہمارے پہنچنے پر لعل شہباز قلندر کے دربار کا دروازہ بند کیا جانا شرمناک ہے ، ہم احتراماً حاضری دینا چاہتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری تحریک انصاف سے خوفزدہ ہو گئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات