Live Updates

عمران خان ہر روزنئے طر یقہ سے جھوٹ بول کر خود کو سیاست میں زندہ رکھ رہا ہے ‘رانا ثنا ء اللہ خان

شیخ رشید کے اقتدار میں آنے اور عمران خان کے وزیر اعظم بننے کا خواب ایک خواب ہی رہیگا ‘بدتمیزی اور جھوٹ بولنے میں تحر یک انصاف کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ‘(ن) لیگ کی حکومت تمام تر سازشوں کے باوجود اپنی آئینی مدت پوری کر یں گی اور عام انتخابات اپنے مقر روقت پر ہی ہوں گے ‘گفتگو

اتوار 22 اکتوبر 2017 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کے پاس جھوٹ کے سواکچھ نہیں اور عمران خان ہر روزنئے طر یقہ سے جھوٹ بول کر خود کو سیاست میں زندہ رکھ رہا ہے ‘‘ شیخ رشید کے اقتدار میں آنے اور عمران خان کے وزیر اعظم بننے کا خواب ایک خواب ہی رہیگا ‘بدتمیزی اور جھوٹ بولنے میں تحر یک انصاف کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ‘(ن) لیگ کی حکومت تمام تر سازشوں کے باوجود اپنی آئینی مدت پوری کر یں گی اور عام انتخابات اپنے مقر رہ وقت2018میں ہی ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ نوازشر یف اور شہبازشر یف سمیت پوری (ن) لیگ متحد ہے اور جو لوگ اختلافات کے خواب دیکھ رہے ہیں انکے اس خواب کا بھی وہی وحشر ہوگا جو پہلے ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ سے کوئی چھوڑ کر نہیں جارہا کچھ لوگ باقاعدہ سازش کے تحت (ن) لیگ میں اختلافات کا پر وپگنڈہ کر رہے ہیں اور عمران خان اس پر خوش رہا ہے مگر میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ شیخ رشید کے اقتدار میں آنے اور عمران خان کے وزیر اعظم بننے کا خواب ایک خواب ہی رہیگااور 2018کے عام انتخابات میں بھی لیگ کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :