2018ء کا الیکشن اپنے وقت پر ہونا چاہیے ،الیکشن ملتوی کرنے سے ملک بہت بڑے بحران سے دوچار ہوسکتاہے،سراج الحق

ا حتساب کا عمل جاری رہنا چاہیے ۔ صر ف نوازشریف کے احتساب پر قوم مطمئن نہیں ،قوم پانامہ کے ہر ملزم کا احتساب چاہتی ہے خلفائے راشدین عدالتوں میں پیش ہوتے تھے مگر نااہل وزیراعظم کی شہزادی عدالت میں پیش ہونا اپنی توہین سمجھتی ہے ۔ پوری قوم نیب کی طرف دیکھ رہی ہے 23 مارچ کو مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ایک لاکھ نوجوانوں کو جمع کریں گے، اب ملک میں بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کاروں اور امریکی گماشتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ،انہیں لوٹی دولت واپس دیناہوگی یا جیل جانا پڑے گا ہمارا دامن صاف ہے کوئی ہمارے کسی کارکن کے کردار پر انگلی نہیں اٹھا سکتا،ہم پاکستان کو ایک عظیم اور سپر اسلامی طاقت بنائیں گے،جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام عزم نو کنونشن سے خطاب

اتوار 22 اکتوبر 2017 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ 2018 ء کا الیکشن اپنے وقت پر ہونا چاہیے ،الیکشن ملتوی کرنے سے ملک بہت بڑے بحران سے دوچار ہوسکتاہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ا حتساب کا عمل بھی جاری رہنا چاہیے ۔ صر ف نوازشریف کے احتساب پر قوم مطمئن نہیں ،قوم پانامہ کے ہر ملزم کا احتساب چاہتی ہے ۔

نوازشریف حکومت نے چار سالوں میں چودہ سو 80 ارب روپے کاقرضہ لیا لیکن لاہور کے علاوہ پورے ملک اور پنجاب کی سڑکیں موہن جوڈارو کا نقشہ پیش کررہی ہیں ۔ ان لوگو ں نے تمام پالیسیاں امریکہ کو خوش رکھنے کے لیے بنائیں ، ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا لیکن غریب کے لیے کچھ نہیں کیا ۔خلفائے راشدین عدالتوں میں پیش ہوتے تھے مگر نااہل وزیراعظم کی شہزادی عدالت میں پیش ہونا اپنی توہین سمجھتی ہے ۔

(جاری ہے)

پوری قوم نیب کی طرف دیکھ رہی ہے۔ اگر موجودہ چیئرمین نیب نے بھی سابقہ چیئرمینوں کا رویہ اپنایا تو پھر عوام اٹھیں گے اور حکمرانوں کا گھیرائو کریں گے ، اس انقلاب کو روکنا کسی کے بس میں نہیں رہے گا ۔ ۔ 23 مارچ کو مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ایک لاکھ نوجوانوں کو جمع کریں گے ۔ اب ملک میں بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کاروں اور امریکی گماشتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ۔

یا انہیں لوٹی دولت واپس دیناہوگی یا جیل جانا پڑے گا، قوم اب انہیں فرار کا مو قع نہیں دے گی ۔نوازشریف تین بار وزیراعظم بنے لیکن انہوں نے آمرانہ روش اختیار کی ۔جمہوریت اور جمہور ی اداروں کا بیڑہ غر ق کیا اب وہ عدالتی فیصلے کیخلاف جمہوریت کے نام پر اپنی ذات اور خاندان کی لڑائی لڑ رہے ہیں اور کہتے ہیںکہ میں ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ رہاہوں ۔

تین لاہوریوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کو فرار کرانے والے یہی حکمران تھے۔جماعت اسلامی ہی حقیقی جمہوری جماعت ہے جس کے تمام فیصلے شریعت کے مطابق ہوتے ہیں ۔ ہماری دیانتدار ی اور اہلیت قومی اور بین الاقوامی اداروں نے تسلیم کی ہے ۔ ہمارا دامن صاف ہے کوئی ہمارے کسی کارکن کے کردار پر انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔ ہم پاکستان کو ایک عظیم اور سپر اسلامی طاقت بنائیں گے ۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام عزم نو کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کنونشن سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ، ذکر اللہ مجاہد اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکمران ٹولہ اپنی ذات کے حصار سے باہر نکلنے کو تیار نہیں ۔

ملک میں ایک بار پھر بادشاہت قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ملکی سیاست افراد اور خاندانوں کے گرد گھومتی ہے اسی لیے یہاں جمہوری ادارے کمزور ہیں ۔ نوازشریف خاندان 35 سال سے حکمران ہے مگرخوشحالی کہیں نظر نہیں آتی ، لاہوریوں کو صاف پانی تک میسر نہیں ۔ آج شرمناک خبر یں سنائی دیتی ہیںکہ خواتین کو ہسپتالوں میں جگہ نہیں ملتی اور وہ رائے ونڈ اور لاہور میں سڑکوں پر بچوں کو جنم دے رہی ہیں ۔

بچوں کی سڑکوں پر پیدائش حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پورا نظام اسٹیٹس کو کے نرغے میں ہے چند خاندان اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہیں ۔ موجودہ نظام صرف امیروں کا ہے ، غریبوں کے لیے اس میں کچھ نہیں ۔ ڈگریاں ہاتھ میں ہیں مگر نوجوانوں کو روزگار نہیں ملتا کیونکہ یہاں میرٹ پر فیصلے نہیں ہوتے ، بلکہ یہاں سفارش ، رشوت اور کرپشن کا کلچر ہے جو نوازشریف اور زرداری کے تحفے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے قوم کو مسلکوں ، لسانی اور علاقائی بنیاد پر تقسیم کیا اور مختلف نصاب تعلیم دے کر اس تقسیم کو گہرا کیا ۔ ہم ملک میں یکساں نظام تعلیم دے کر قوم کو وحدت اور یکجہتی کی لڑی میں پروئیں گے ۔لیاقت بلوچ نے عزم نو کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ عظیم الشان عزم نو کنونشن اس بات کا پیغام دے رہاہے کہ جماعت اسلامی لاہور میں زندہ ہے اور تمام طبقہ ہائے زندگی کی نمائندہ جماعت ہے ۔

جماعت اسلامی سیاسی ، سماجی اور خدمت کے میدان میں ایک تاریخ رکھتی ہے ۔ نظام مصطفیؐ کی تحریک میں لاکھوں زندہ دلان لاہور نے اسلام کے لیے شاندار خدمات پیش کیں ۔ حالات کے مد و جزر کے موقع پر بھاری مینڈیٹ کے دعوے دار ملک سے بھاگ جاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ لاہوریوں کا ووٹ ہر الیکشن میں چوری ہواہے اور مینڈیٹ کو یرغمال بنایا گیا ہے ۔ حالات نے ثابت کردیاہے کہ کرپٹ اور نااہل لوگ لاہور کو بدنامی کے سوا کچھ نہیں دے سکتے ۔

حالات کو بدلنے کی صلاحیت اور اہلیت جماعت اسلامی رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آئین ،اسلامی نظریے اور جمہوری نظام کی بقا کے لیے دین سے محبت کرنے والی قیادت کی ضرورت ہے ۔ چوروں ، لٹیروں اور پاکستان کے نظریے کے خلاف کام کرنے والوں کو اقتدار کے ایوانوں میں جانے سے روکنا اہل لاہور کی غیرت اور حمیت کا مسئلہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ آمریتوں کے خاتمہ اور جمہوریت کی بحالی کے لیے صف اول میں رہتے ہوئے انقلابی کردار ادا کیاہے اور جماعت اسلامی کے کردار کو پوری قوم نے سراہاہے ۔

ہمارے درجنوں رہنما لاہور کے عوام کی نمائندگی کر چکے ہیں ۔ ہمارا ماضی گواہی دے رہاہے اور قوم آج بھی ہمارے اجلے پن کو تسلیم کرتی ہے۔عزم نو کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ جماعت اسلامی اس ملک کی واحد سیاسی و مذہبی جماعت ہے جو موروثیت سے پاک ہے ۔ہماری قیادت پڑھی لکھی اور ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے ۔

جماعت اسلامی نے اسمبلیوں میں بھی اور اسمبلیوں سے باہر رہ کر بھی عوام الناس کی بلا امتیاز خدمت کی ہے اور ہر میدان میں انسانیت کی خدمت کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سب کا احتساب ہونا چاہئے پاکستان میں کرپشن جب تک ختم نہیں ہوگی مسائل حل نہیں ہونگے۔جماعت اسلامی نے ملک میں بڑھتی ہوئی بد عنوانی کے خلاف سب سے پہلے کرپشن فری پاکستان مہم شروع کی تھی۔ کرپشن ناسور بن چکی ہے جس نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلاکرکے رکھ دیا ہے۔