قوم کی احساسات سے کھیلنے والے عوام کبھی معاف نہیں کرینگے ،رہنماجے یو آئی

اتوار 22 اکتوبر 2017 22:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2017ء)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کلی شیخ ماندہ شہید عصمت اللہ یونٹ کلی خیزئی عمر فاروق یونٹ بروری حنظلہ یونٹ کے مختلف پروگراموں سے جمعیت علماء اسلام صوبہ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی، ایم این اے انجینئر عثمان بادینی، مولوی محمد سلیم ،حافظ ابراہیم لہڑی، مولوی سراج الدین، حاجی جلات خان اچکزئی، سیٹھ اجمل خان بازئی ،حاجی امیر عثمان اچکزئی ،حاجی قاسم خلجی ،حاجی عبداللہ خلجی، حافظ مسعود مولوی داود مدنی، مولوی محمد صادق، مولوی سلیم اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی احساسات سے کھیلنے والے عوام کبھی معاف نہیں کرینگے عوام کے حقیقی نمائندے وہ ہوتے جو قوم کی تقدیر کو بدل دیں نہ کہ اس کے حقوق پر ڈھاکہ ڈھال دیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اپنے پارٹی کے منشور اور دستور پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے حالیہ اسمبلی میں ختم نبوت کے مسلے پر جو جاندار کردار ادا کیا اہل ایمان نے جمعیت علماء اسلام کے اس کردار پر اطمنان کا اظہار کیا اور جمعیت کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر تمام مدارس مفتی محمود کانفرنس کے کامیابی اور پرامن ماحول میں گزرنے کے لیے باقاعدہ ختم القران کا بندوبست کریں اور گھروں میں خواتین بزرگ روزے کا اہتمام کریں ملک اور جماعت کی سالمیت کے لیے دعائیں کریں انہوں نے کہا کہ دین کی خدمت ہر مسلمان کا فرض بنتا ہے لیکن دین کے خدمت کے ساتھ ساتھ مسلمان کو حب جاء اور شہرت کے بیماری سے اپنے آپ کو بچانا ہوگا اگر یہ بیماری خدمت میں شامل رہی تو وہ خدمت عذاب بن جاتی ہے انکی خدمت جماعت اور امت کے لیے مفید نہیں رہے گا انہوں نے کہا کہ مفتی محمود کانفرنس میں جب عوام کا سمندر دیکھا جائے گا تو اجتماع میں جمع ہونے کو با مقصد بنانے کے لیے اجتماع سے کچھ لے جائے صرف مجمع کا دیکھنا مقصد نہیں ہوتا ہے اپنے اور معاشرے کے اصلاح کی فکر کرنا چاہیے جماعتی احباب کو اپنے اعمال کی فکر کرنا چاہیے تاکہ معاشرے پر اسکے اچھے اثرات مرتب ہوں اس سے قبل جمعیت علماء اسلام کے صوبائی دفتر جناح روڈ میں مدارس کے مہتمیمین کا اجلاس زیر صدارت صوبائی نائب امیر مولوی غلام قادر قاسمی منعقد ہوا جسمیں ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی سنیر نائب امیر مولوی انوار الدین مفتی غلام حیدر بھی شریک تھے شرکا نے کہا کہ اس خطے پر پاکستان واحد ملک ہے جس میں دین اسلام کی خدمت علی الاعلان ہوتا ہے دنیا میں جن اسلامی ممالک کے علماء میں سیاسی سوچ نہیں وہ ممالک اج کل اسلام کے خدمت کرنے سے محروم ہیں وہاں اسلام نام تک محدود ہے اعمال کا کوئی چیز نہیں رہا بعض ممالک میں اسلام کی خدمت کو جرم تصور کیا جاتا ہے پاکستان میں جمعیت علماء اسلام کی مہربانی ہے کہ ہمارے علماء کو اسلامی سوچ کے ساتھ ساتھ سیاسی سوچ بھی دیا جاتا ہیں اس لیے یہاں کے علماء اپنے حق کے لیے لڑنا جانتے ہیں یہاں بھی مختلف سازشوں کے ذریعے ہمیں مقید کرنے کی بار بار کوشش ہوتی ہیں لیکن جمعیت علماء اسلام اسلام اور مدارس کے لئے مخالف کے سامنے ڈھال کا کردار ادا کرتے ہیں پوری امت مسلمہ کی نگاہیں جمعیت علماء اسلام پر پڑتی ہیں۔