نوجوان 29اکتوبرجے آئی یوتھ الیکشن میں بھر پور حصہ لیں،رہنما جماعت اسلامی بلوچستان

اتوار 22 اکتوبر 2017 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ‘نائب امیر صوبہ بشیراحمدماندائی نے کہا کہ نوجوان 29اکتوبرجے آئی یوتھ الیکشن میں بھر پور حصہ لیںتاکہ قوم کو دیانت دار دین قیادت قیادت میسرآسکیں ناموس رسالتﷺ کے تحفظ اور ختم نبوتﷺ حلف نامے میں ہونے والی سازشیں کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیںپنجاب کے وزیر قانون کی جانب سے قادیانیوں کی حوصلہ افزائی شرمناک اور انتہائی قابل مذمت ہے جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے حکومت کی جانب سے ختم نبوتﷺ کے حوالے سے ہونے والی سازش کو بے نقاب کیاپاکستان کے 22کروڑ غیور مسلمان آنحضرت ﷺکی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے ختم نبوتﷺ ہمارے ایمان کاحصہ ہے اور اس سے انکار کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے منکرین ختم نبوتﷺ کے ہمدرد اسلام اور پاکستان کے اسلامی تشخص کے کھلے دشمن ہیںان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران ،یوتھ کے وفودسے ملاقات اور جے آئی یوتھ الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی آئینی ترمیم کروائی گئی جماعت اسلامی کے ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ نے اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے حکمران جماعت کی سازش کو ناکام بنا دیا حکومت کہتی ہے کہ یہ غیردانستہ طورپرکی گئی غلطی تھی کیا کافروں کو مسلمان بنانا چاہتے تھے‘ پاکستان کو سکولر بنا نا ان ظالم حکمرانوں کا خفیہ ایجنڈا ہے ہم اسکو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے پاکستان میں انگریزوں کا قانون نہیں چلنے دیں گے قادیانیوں نے ہمیشہ ملک دشمن ایجنڈے کو پروان چڑھانے کی کوششیں کیں ہیں ان کی یہ کوششیں پاکستان کے آ ئین و قانون کے منافی ہیں حکمرانوں کے مذموم عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیںجماعت اسلامی قادیانیوں کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی پاکستان کی سلامتی کے لئے قادیانیوں کو اہم عہدوں سے فوری طور پر فارغ کیا جائے وہ کسی بھی لمحے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتے ہیں کچھ قوتیں پاکستان کی سلامتی اور اس کے اسلامی تشخص کے خلاف سرگرم ہیں انکا بروقت قلع قمع کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

حکمرانوں کا گھنائونا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے جماعت اسلامی کے ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ کی جانب سے اگر ختم نبوتﷺ کے معاملہ کو قومی اسمبلی میں اٹھایا نہ جاتا تو کسی کو پتا بھی نہ چلتا کہ کیا سازش ہو گی ہے ۔