گورنر سندھ محمد زبیر کا ریلی کے شرکاء کا خیر مقدم

اتوار 22 اکتوبر 2017 22:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے اتوار کو یہاں مزار قائد پر قیام پاکستان کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے خنجراب سے شروع ہونے والی کار و موٹر سائیکل ریلی کا کراچی پہنچنے پر خیرمقدم کیا۔ استقبالیہ تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ،کور کمانڈر فائیو کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا ، ڈ جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید ، میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر اعلی حکام بھی موجود تھیں ۔

ریلی میں300 کاریں اور150 موٹر سائیکلیں شریک رہی۔ ریلی کا انعقاد پاک فوج نے پاکستان کے 70 ویں سالگرہ کے مناسبت سے کیا ہے ۔ ریلی پاک چین سرحدی مقام خنجراب سے شروع ہوئی تھی اور گوادر پر اختتام پذیر ہوگی۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ ریلی کے منتظمین اور شرکاکو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ قیام پاکستان کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلہ کی سب سے متاثر کن تقریب ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ملک میں امن و امان بہتر بنانے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں،ضرب عضب اور رد الفساد کے باعث دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ س ریلی سے امن کا پیغام عام ،قومی یکجہتی میں اضافہ ہوگا۔محمد زبیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے اور پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا ہے کہ اس طرح کے قومی ایوینٹس اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم نے اپنے دشمنوںکے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر عالمی برادری کا بھی مشکور ہوں جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :