ملک میں جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم کسی بھی صورت جمہوریت پر انچ نہیں آنے دیں گے،رہنماء نیشنل پارٹی

اتوار 22 اکتوبر 2017 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2017ء) نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ اگر ملک میں جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم کسی بھی صورت جمہوریت پر انچ نہیں آنے دیں گے نیشنل پارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے یہ جان لیں کہ ہماری جماعت نے ماضی میں بھی بندوق کی بجائے قلم سے آزادی کی پرامن جدوجہد کی ہے اور مستقبل میں ہمارا یہ مشن جاری رہے گا ملک میں ان دنوں انتشار پھیلانے کیلئے کچھ قوتیں جمہوریت پر شب خون مارنے کی تیاریاں کر رہی ہیں تاہم نیشنل پارٹی جمہوریت کی بحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی 28برسی کے موقع پر سریاب ر وڈ پرواقع شاہوانی اسٹیڈیم میں نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو نے کہاکہ کچھ قوتیں جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہیں مگر نیشنل پارٹی ان قوتوں کو واضح طورپر یہ پیغام دیتی ہے کہ ہم کسی صورت بھی جمہوریت پر آنچ نہیں آنے دیں گے ہم نے ہمیشہ جمہوریت کا علم بلند رکھا اور مستقبل میں بھی انہی روایات کو برقرار رکھا جائے گا مسلم لیگ ن کو ہر گز تنہاء نہیں چھوڑیں گے بلوچستان میں قیام امن اور مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے یہ جان لیں کہ ہماری جماعت نے ماضی میں بھی بندوق کی بجائے قلم سے آزادی کی پرامن جدوجہد کی ہے اور مستقبل میں ہمارا یہ مشن جاری رہے گا ملک میں ان دنوں انتشار پھیلانے کیلئے کچھ قوتیں جمہوریت پر شب خون مارنے کی تیاریاں کر رہی ہیں تاہم نیشنل پارٹی جمہوریت کی بحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی وفاق میں ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کا حصہ ہے اورایک ایسے موقع پر جب نواز شریف کی حکومت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہورہی ہے ہم یقین دلاتے ہیں پاکستان مسلم لیگ کو تنہانہیں چھوڑیں گے بلوچستان میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر کو ختم کرنے کیلئے اور تمام تر مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات میں ہی مضمر ہے انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے جمہوری جدوجہد کے ذریعے ہی سیاست میں اپنا کردار ادا کیا ہے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو نے ہمیشہ پرامن طورپر اہل بلوچستان کے حقوق کی جنگ لڑی ہے انکے عظیم فلسفے کے تحت ہی آج نیشنل پارٹی بلوچستان کی عملی سیاست میں اپنا اہم مقام رکھے ہوئے ہے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے انتخابات میں بلوچ قوم بالخصوص سریاب کے عوام نیشنل پارٹی کا بھرپور ساتھ دینگے ہم آئندہ انتخابات میں اپنے قائدین کو اسمبلیوں میں بھیج کر بلوچ قوم کی خدمت اور انکے حقوق کا دفاع کرینگے انھوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تک سریاب کے لئے کچھ نہیں کیا 2018ء کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد نیشنل پارٹی کے نمائندے سریاب کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے جلسہ عام سے میر طاہر بزنجو،نواب محمد خان شاہوانی،رحمت صالح بلوچ،سردار اسلم بزنجو،مرکزی سیکرٹری اطلاعات جان بلیدی ،نیشنل پارٹی کے سینٹر ڈاکٹر اشوک کمار ،رکن اسمبلی یاسمین لہڑی ،شمع اسحاق ،حاجی اسلام بلوچ ،بی ایس او پجار کے صدر گہرام بلوچ ،حاجی عطاء محمد بنگلزئی،ماما نیاز بلوچ سمیت دیگررہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے بابائے بلوچ میر غوث بخش بزنجو کی بلوچستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہم نے ہمیشہ انسانیت کو اولین ترجیح دی ہے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالا ہے اقتدار کے بھوکے نیشنل پارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جو کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :