پیرسید مستان شاہ کے فرزند سید سجاد شاہ باچا اپنے پیروکاروں کے ہمراہ اے این پی میں شامل ہوگئے

اتوار 22 اکتوبر 2017 22:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں درپیش مسائل و مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے پختونوں کا اتحاد سب سے بہترین ہتھیار ہے اور باہمی اتفاق و اتحاد کے بغیر ترقی ممکن نہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ای4میں پیر سید مستان شاہ کے فرزند اور گدی نشین پیر سید سجاد شاہ باچا کی اے این پی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، مرکزی صدر اسفندیار ولی خان سمیت پارٹی کے دیگر مرکزی و صوبائی قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے، میاں افتخار حسین نے کہا کہ اے این پی باچا خان بابا کے عدم تشدد کے فلسفے پر کاربند جماعت ہے اور باچا خان بابا نے جس سرزمین پر امن کا درس دیا آج وہی زمین مشکلات سے دوچار ہے کیونکہ اس سرزمین پر بسنے والوں نے باچا خان بابا کے نظریات فراموش کر دیئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ان تمام مسائل سے نمٹنے کیلئے پختونوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے،میاں افتخار حسین نے کہا کہ یہ موقع انتہائی پُرمسرت ہے کہ ایک انتہائی مذہبی گھرانہ اے این پی میں شامل ہو گیا ہے اور اب سیاسی و مذہبی قیادت مل کر پختونوں کے باہمی اتحاد و اتفاق کیلئے مربوط کوششیں جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سید سجاد شاہ باچا اور ان کے ساتھ تمام افراد کو اے این پی میں خوش آمدید کہا اور مبارکباد پیش کی ،

متعلقہ عنوان :