سرکاری وسائل و سرپرستی میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام کو عوام نے مسترد کردیا ، پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد

حیدرآباد یہ سوال کرتا ہے بجلی، صاف پانی، تعلیم، صحت اور روزگار کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں عوام اپنے حقوق کے لئے دھکے کھا نے پر مجبور ہیں

اتوار 22 اکتوبر 2017 22:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد نے کہا ہے کہ سرکاری وسائل و سرپرستی میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام کو عوام نے مسترد کردیا کیونکہ آج کا حیدرآباد یہ سوال کرتا ہے کہ بجلی، صاف پانی، تعلیم، صحت اور روزگار کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں عوام اپنے حقوق کے لئے دھکے کھا نے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس پی ضلع حیدرآباد کے صدر ندیم قاضی ، سینئر نائب صدر ز افتخار احمد، شعیب جعفری ، کامران خانزادہ، فہیم آرائیں ، جنرل سیکریٹری رضوان گدی، اقبال روفی ، تعلقہ قاسم آباد صدر لالہ سہیل، تعلقہ سٹی صدر طارق کاظمی، تعلقہ لطیف آباد صدر راحیل قائم خانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے 10 سالہ دور میں حیدرآباد کچرے ، ٹوٹے پھوٹے روڈز ، کوئی نیاکالج ،اسکول وغیرہ تعمیر نہیں ہوا ناجائز تجاوزات نے لوگوں کا پیدل چلنا بھی محال کردیا ہے ایسے میں کروڑوں روپے کے اشتہارات و وسائل کے ذریعے جلسہ تو کرلیا لیکن عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی اعلان نہیں کیا ، لہذا اب عوام ان کا احتساب کرینگے اور اپنے حقوق کیلئے عوامی شعور کو بیدار کرینگے۔