پولیس اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی نورانی بستی میں کارروائی، مویشیوں کی خوراک میں ملائی جانے والی مضر اشیاء کی 8 ہزار بوریاں برآمد، کارخانہ سربمہر

اتوار 22 اکتوبر 2017 22:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) ضلع پولیس اوربلدیہ کے فوڈ ڈپارٹمنٹ نے نورانی بستی میں گودام پر چھاپہ مارکر مویشیوں کی خوراک میں ملاوٹ کے لئے لائی جانے والی جانوروں کی آرائشیں،مٹی اورمضرصحت اشیا ء کی 8ہزار سے زائد بوریاں برآمد کرکے کارخانہ سربمہرکردیا۔

(جاری ہے)

بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے شعبہ خوراک کے عملے نے ڈائریکٹر توحیداحمد اورایس ایچ اوپنیاری مقصودرضامنگنھارکی سرکردگی میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ لیاقت روڈ نورانی بستی میں المصطفیٰ پارک کے قریب اسلم تیلی ،خالد اوردیگر کے گودام پر چھاپہ مارکرشہر بھر میں باڑوں اورگھریلو مویشیوں کے لئے فروخت کی جانے والی خوراک(دانہ) میں ملاوٹ کے لئے لائی جانے والی مٹی،جانوروں کی آرائشیں اورخراب مٹیریل کی 8ہزار سے زائد بوریاں برآمد کرکے گودام کو سربمہرکردیا،کاروائی کے دوران علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور انہوں نے فوڈ ڈپارٹمنٹ کے افسران اورپولیس کو بتایا کہ اس گودام کے قیام کے بعد سے علاقے میں مختلف اقسام کے کیڑوں میں اضافہ ہوگیاہے جو گھروں میں کھانے پینے کی اشیاء اورپانی میں شامل ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ہروقت علاقے میں بدبوپھیلی رہتی ہے ،اس گودام کو بند کرانے کے لئے کئی بارمتعلقہ افسران اورپولیس کو شکایات کی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ گودام مالکان کو بعض علاقائی بلدیاتی نمائندوں کے علاوہ پولیس کی بھی مکمل سرپرستی حاصل ہے ،ذرائع کے مطابق پولیس نے کاروائی کے تقریباً2گھنٹے بعد بلدیہ کے فوڈ ڈپارٹمنٹ کو طلب کیا۔

متعلقہ عنوان :