سیہون شریف پر حملہ ہوا تھا ، زائرین کو شہید کیا گیا، سیہون دہشت گردی کے واقعے کو سال بیت گیا،کیا کوئی دہشت گرد گرفتار ہوا، شاہ محمود قریشی

ال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، مراد علی شاہ میں تمہیں ناکام وزیراعلیٰ ٹھہراتا ہوں، سیہون میں جلسے سے خطاب

اتوار 22 اکتوبر 2017 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیہون شریف پر حملہ ہوا تھا ، زائرین کو شہید کیا گیا۔ سیہون دہشت گردی کے واقعے کو سال بیت گیا۔ کیا کوئی دہشت گرد گرفتار ہوا۔ عوام سوال کرتے ہیں کہ تم دہشت گردوں کو بے نقاب کرنے میں ناکام کیوں ہوئے۔ آج تک پتہ نہیں چلا کہ وہ دہشت گرد کون تھے۔

انہوں نے کہا کہ 10 سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، مراد علی شاہ میں تمہیں ناکام وزیراعلیٰ ٹھہراتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکو وزیراعلیٰ سندھ کے آبائی شہرسیہون میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منچھر جھیل لوگوں کو صاف پانی مہیا کرتی تھی، آج آلودہ ہوگئی ہے جو وزیراعلیٰ جھیل کی حفاظت نہ کرسکے، وہ در دیوار کی حفاظت کیسے کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گنا کیوں فروخت نہیں ہوا، شوگر ملیں کیوں نہیں چلیں۔ قانون کہتا ہے کہ 15 اکتوبر کو شوگر ملز چلیں۔ 22 اکتوبر ہوچکی ہے، تاحال کوئی ملز نہیں چلی۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ سندھ سے چار سوال کرنے آیا ہوں اور ان کے سامنے چار سوال رکھتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ وہ ان کا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا پہلا سوال ہے کہ سیہون شریف کے سانحے کے بعد حکومت ابھی تک کسی بھی دہشت گرد کو گرفتار کیوں نہیں کرسکی۔

مراد علی شاہ کے آنے سے پہلے شہداء کے اعضاء کو گندے نالے میں بہاکر ان کی بے حرمتی کی گئی۔ آج بھی لواحقین انصاف کے منتظر ہیں۔ دوسرا سوال انہوں نے کیا کہ وزیراعلیٰ صاحب آپ بتائیں کہ آپ نے جھیل کی حفاظت کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں۔ منچھر جھیل ایشیاء کی سب سے بڑی جھیل ہے جو لوگوں کو صاف پانی اور روزگار مہیا کرتی تھی لیکن آج یہ جھیل آلودہ ہوچکی ہے۔

تیسرا سوال انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسان سے گنے کی فصل کیوں نہیں لی جارہی۔ قانون کے مطابق 15 اکتوبر تک شوگر ملز چل جانی چاہئیں تھی لیکن حکومت اور مل مالکان کی ملی بھگت سے اب تک کسانوں سے گنے کی فصل لینے کا آغاز نہیں کیا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار گنے کی قیمت پچھلے سال کی قیمت سے کم ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایک ناکام وزیراعلیٰ ہیں جو کہ عوام کی فلاح وبہبود کے کام کرنے میں یکسر ناکام رہے ہیں۔