مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونیو الوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ‘ میاں معین خان وٹو

اتوار 22 اکتوبر 2017 22:00

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں معین خان وٹو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے دیہی علاقوں کی تعمیر وترقی پر خصوصی توجہ دی جبکہ وفاقی حکومت کی خصوصی کاوش سے پسماندہ علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے انتخابی حلقہ NA.147 میں ایک بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ایم این اے میاں معین خان وٹو نے کہا کہ حلقہ میں گزشتہ چار سالوں میں اربوں کی لاگت سے جو ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے ہیں عوام اس سے بے حد خوش ہے انہوں نے کہا کہ جتنے منصوبے ان چار سالوں میں مکمل ہوئے ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے بے حد خوش ہیں اور درجنوں دھڑوں کے سینکڑوں کارکنان اپنی پارٹیاں چھوڑ کر مسلم لیگ(ن) میں شامل ہو گئے ۔میاں معین خان وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونیو الوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کی مشاورت سے آئندہ بھی ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :