تین روزہ ڈی پی ایس ورلڈکامیابی کے ساتھ اختتام پذیر، ایک ارب سے زائد کے تجارتی سودے ہو گئے
نمائش میں 10ہزار کے قریب افراد کی شرکت، سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کی جدید مشینری اور ٹیکنالوجی میں دلچسپی
اتوار 22 اکتوبر 2017 21:51
(جاری ہے)
نمائش کے آخری دن میڈیا بریفنگ کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر فیکٹ ایگزیبیشنز محمد سلیم خان تنولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تیسری سالانہ نمائش ہے جو پاکستان میں مقامی صنعت کے فروغ اورایکسپورٹس میں اضافے کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خصوصا خواتین کی گارمنٹس میں ڈیجیٹل پرنٹنگ کی ڈیمانڈ میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔ مقامی بزنس مین ایک خطیر رقم خرچ کر کے بیرون ممالک میں منعقد ہونے والی ایسی عالمی نمائشوں میں شرکت نہیں کر سکتے، اس لیے فیکٹ ایگزیبیشنز ان کی سہولت کے لیے عالمی کمپنیوں کو ہر سال جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ یہاں لاتی ہے تاکہ مقامی انڈسٹری، مینوفیکچررز اور دیگر کمپنیاں اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ محمد سلیم خان تنولی نے بتایا کہ ڈی پی ایس ورلڈ نمائش کے تینوں دنوں کے دوران ایک ار ب روپے سے زائد کے بی ٹو بی سودے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی پی ایس نمائش پاکستان میں اپنی نوعیت کی واحد نمائش ہے۔ اس میں شریک اٹلی، چین، جاپان، جرمنی، آسٹریا، برطانیہ اور امریکہ کی کمپنیوں نے اگلے سال کی نمائش میں ابھی سے اسٹالز بک کرلیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں نمائش میں شریک غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندے بہت مطمئن ہیں اور وہ اپنے ملکوں میں واپس جا کر پاکستان کی مثبت ساکھ کو دنیا میں فروغ دیں گے۔ یہاں آنے سے قبل انہوں نے میڈیا کے ذریعے پاکستان کے بارے میں کافی مختلف چیزیں سن رکھی تھیں لیکن یہاں پہنچ کر ان سب کی نفی ہو گئی۔ ہماری یہاں نمائش منعقد کرنے کا ایک بڑا مقصد پاکستان کا مثبت چہرا دنیا کے سامنے پیش کرنا بھی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
-
گورنرپنجاب کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن'' لیرا'' کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.