Live Updates

عمران خان کو منہ کے جلاب لگ گئے ہیں، سندھ میں جتنے اسپتال پیپلز پارٹی کی حکومت نے بنائے، کسی صوبے میں نہیں بنے، نثار احمد کھوڑو

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے عمران خان کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو منہ کے جلاب لگ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ میں جتنے اسپتال پیپلز پارٹی کی حکومت نے بنائے، کسی صوبے میں نہیں بنے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی خان کی حکومت نے خیبر پختونخواہ میں ایک بھی اسپتال نہیں بنایا۔ سندھ میں حکومت بارہویں جماعت تک انرولمنٹ اور امتحانات کی فیس خود دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ اور مکاری کا دوسرا نام بن چکا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات