امن کا پیغام دینے کے لئے منعقدہ پاکستان موٹر ریلی 2017ء کے دوسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

گورنر، وزیراعلیٰ، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز، میئر کراچی، مسلح افواج کے نمائندوں سمیت عمائدین شہر کی شرکت

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر امن کا پیغام دینے کے لئے منعقدہ پاکستان موٹر ریلی 2017ء کے دوسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب اتوار کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید، میئر کراچی وسیم اختر، متحدہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، مسلح افواج کے اعلیٰ افسران سمیت عمائدین شہر نے شرکت کی۔

مہمانوں نے تقریب سے قبل بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی۔ فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ 31 اکتوبر کو خنجراب سے شروع ہونے والی کار اینڈ بائیکس ریلی 29 اکتوبر کو کراچی پہنچے گی۔ ریلی میں 300 جیپس اور 150 موٹر سائیکلسٹ شریک ہوں گے جو 3000 کلومیٹر کا سفر طے کریں گے۔ ریلی گوادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔ تقریب میں معروف فنکاروں نے ملی نغمے پیش کئے۔ اس موقع پر 3-D پروجیکشن کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :