ایس ایس پی ٹریفک سائوتھ نے رشوت لینے پر اہلکار کو معطل کردیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) ایس ایس پی ٹریفک سائوتھ اعجاز احمد شیخ نے رشوت لینے پر ٹریفک سیکشن ضلع سائوتھ کے اہلکار کو معطل کرکے ٹریفک لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ اہلکار کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سٹی ٹریفک سیکشن ضلع سائوتھ کے اہلکار ندیم احمد جو کہ آئی آئی چندریگر روڈ پر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا جو کہ اوور لوڈ تھی اس کا چالان کرنے کے بجائے گاڑی کے ڈرائیور سے رشوت کے طور پر 100 روپے لے لئے۔

پتہ چلنے پر ایس ایس پی ٹریفک سائوتھ اعجاز احمد شیخ نے انہیں نہ صرف معطل کردیا بلکہ ٹریفک لائن میں رپورٹ کرنے اور شوکاز نوٹس بھی کردیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق مذکورہ اہلکار کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تمام افسران وملازمین کو تاکید کی گئی ہے کہ اس قسم کی تمام حرکات سے باز رہیں۔

متعلقہ عنوان :