Live Updates

عمران خان سندھ کے چار روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

عمران خان آج سائٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ظہرانے میں شرکت جبکہ 25 اکتوبر کو اے ایس ایف کے کنونشن سے خطاب کریں گے

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اتوار کو سندھ کے چار روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ کراچی سے انہوں نے سیہون میں جلسہ عام میں شرکت کی۔ عمران خان سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی جانب سے اپنے عزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ تاجر اور صنعت کاروں سے خطاب بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان 25 اکتوبر کو جامعہ کراچی میں اے ایس ایف کے کنونشن سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان ارسلان تاج گھمن نے بتایا کہ جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال باضابطہ اجازت نامہ موصول نہیں ہوا۔ اجازت نہ ملنے کی صورت میں طلبہ کنونشن سلور جوبلی گیٹ پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس ایف کا طلبہ کنونشن ہر صورت میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان طلبہ سے تاریخی خطاب کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :