2018کے الیکشن میں جمعیت علماء اسلام باری اکثریت کامیاب ہوکر صوبائی حکومت بنائیگی،سینئر رہنماء حاجی انور لہڑی

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:50

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) جمعیت علماء اسلام 2018کے انتخابات میں اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے صوبے میں حکومت بنائیگی ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے سینئر و قبائلی رہنماء نے گزشتہ روز اپنے آبائی علاقے کھڈ کوچہ میں اپنے رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ایک ملک گیر جماعت بن چکا ہے موجودہ حکومت اور ان کے اتحادیوں نے عوام کو ہمیشہ کی طرح مایوسی کے سواہ کچھ نہ دیا ہے اس لئے آج جمعیت علماء اسلام میں لوگ جوک در جوق شمولیت کر کے اپنے اندر ایمانی،صلاحیتوں کو بخت دی ہے اور یہ اُنہیں قائد رئیس کے قربانیوں کا ثمرات ہے جنہوں نے اپنے لہو سے اسلام کی سربلندی کیلئے اپنے آپ کو لہو لہان کردی لیکن طلباء باطل کے سامنے نہیں جھکے اور یہ مستونگ کے شہدا کی قربانی ہے کہ آج تعلیم صوبہ میں سے مستونگ شمولیت میں سرفہرست ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی مستونگ کے باوقار لوگ جمعیت کے اسی طرح ساتھ دے کر باطل کو نسبت امور کرکے رہینگے۔

متعلقہ عنوان :