وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ایک ناکام وزیر اعلی ہیں ،ْشاہ محمود قریشی

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:50

سہیون شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ایک ناکام وزیر اعلی ہیں ،جو اپنی عوام کی فلاح و بہبود کے کام کرنے میں یکسرناکام رہے ۔سیہون شریف میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کے سامنے چار سوال رکھتا ہو ں ، مجھے امیدہے کہ وہ ان کا جواب نہیں دے پائیں گے۔

ان کا پہلا سوال تھا کہ سہیون شریف کے سانحے کے بعدحکومت ابھی تک کسی بھی دہشت گرد کوگرفتار کیوں نہیں کر سکی مراد علی شاہ کے آنے سے قبل شہداکے باقیات کے گندے نالے میں بہا کر ان کی بے حرمتی کی گئی،آج بھی لواحقین انصاف کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

دوسرے سوال میں ان کا کہنا تھا کہ جو شخص منچھر جھیل کی حفاظت کے لئے کیا اقدامات کئے گئی ایشا کے سب سے بڑی جھیل ہے جس سے لوگوں کوصاف پانی اور روزگار مہیا کرتی تھی لیکن آج یہ جھیل آلودہ ہو چکی ہے۔

تیسرے سوال میں ان کا کہنا تھاابھی تک کسان سے گنے کی فصل کیوں نہیں لی جارہی قانون کے مطابق15اکتوبر تک گنے کی ملز چل جانی چاہیے تھی ،لیکن حکومت اور ملزمالکان کی ملی بھگت سے اب تک کسانوں سے گنے کی فصل لینے کاآغاز نہیں کیا گیا،انہوں نے دعوی کیاکہ اس بار آپ کو گنے کی قیمت پچھلے سال کی قمیت سے کم ملے گی۔شاہ محمود قریشی کا چوتھے سوا ل میں کہنا تھ کہ گورک کی پہاڑیوں سے کوئی بھی فائدہ کیوں نہیں لیا جارہا گورک کی پہاڑیوں کی بلندی پانچ سے چھ ہزار فٹ تک ہے ،جن سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیاجاسکتا ہے لیکن اس سے فائدہ نہیں لیا جا رہا۔

متعلقہ عنوان :