نواز شریف کے فیصلے میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے ،ْدانیال عزیز

2013 ء سے اب تک جتنے ریٹرنز فائل ہوئے ہیں ان کی دوبارہ جانچ ہونی چاہئے ،ْمیڈیا سے گفتگو

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:50

شکر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر مملکت دانیال عزیز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے فیصلے میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے ،2013 ء سے اب تک جتنے ریٹرنز فائل ہوئے ہیں ان کی دوبارہ جانچ ہونی چاہئے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ والیم 10 میں کچھ نہیں بالکل خالی ہے،جوغلطی ہوئی ہے ہم اس کا تدارک چاہتے ہیں انہوں نے کہا آصف زرداری کے بیان پر تعجب ہوا،ن لیگ کی قیادت نے کوئی استثنیٰ نہیں مانگاتھا،وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ پارٹی میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں،مسلم لیگ ن نے 4 سال میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ۔

متعلقہ عنوان :