وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری تعلیمی اداروں کے علاوہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر بھرپور توجہ دی ہے ،ْ رانا نذیر احمد

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:50

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماو سابق وفاقی وزیر رانا نذیر احمد خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سرکاری تعلیمی اداروں کے علاوہ طلبہ و طالبات کو بہتر سے بہتر ایجوکیشن مہیا کرنے کیلئے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بھی بھرپورہ حوصلہ افزائی کی ہے تاکہ مستقل کے معمار اپنے وطن عزیز کو جلد از جلد ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل کروانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں‘ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایمن آباد ٹائون میں ایک پرائیویٹ تعلیمی ادارے میں بطور مہمان خصوصی تقسیم انعامات کی‘ تقریب سے خطاب کے دوران کیا‘ انہوں نے کہا کہ دو ماہ سے قبل ہی ایمن آباد ٹائون کے مکینوں کو سوئی گیس کی سہولت بھی مہیا کر دی جائیگی‘ اس موقع پر چیرمین بیت المال گوجرانوالہ بابو عظمت علی انور ، چیئرمین ایمن آباد ٹائون ملک خورشید خاں اور ماہر تعلیم پرنسپل پروفیسر محمد فرحان اور محمد اعجاز خاں نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :