ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذب قوموں کا شیوہ ہے ، آر پی او گوجرانوالہ

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:50

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ سلطان اعظم تیموری نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذب قوموں کا شیوہ ہے۔ نئی نسل میں ٹریفک قوانین کے بارے میں شعور کے فروغ کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔ اس سلسلہ میں طالبات کا ’’ٹیلنٹ‘‘نہایت قابل قدر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے آرپی او آفس میں گفٹ یونیورسٹی کے طالبات میںسٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام ٹریفک قوانین کی آگہی کے سلسلہ میں پینٹنگز کے مقابلہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر آصف ظفر چیمہ ، ڈی ایس پی ٹریفک مقصود احمد لون، ڈی ایس پی وقار جاوید بھٹی، ٹریفک ایجوکیشن ونگ کے انچارج عدیل بٹ، رانا فرخ، جمشید الحق، عرفان رانجھا، ظہیر کمانڈو اور دیگر ٹریفک آفسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں یونیورسٹی کی طالبات نے آر پی او آفس کی دیوار پر ٹریفک کے ’’سلوگن‘‘ پر مشتمل پینٹنگز کر کے حاضرین کو بے حد محظوظ کیا، اور خوب داد حاصل کی۔ آر پی او سلطان اعظم تیموری نے طالبات کی ذہانت کو سراہتے ہوئے ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیاا ور مقابلہ میں حصہ لینے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے اور طالبات پر زور دیا کہ وہ ٹریفک کے نظم و ضبط کر بہتر بنانے کیلئے اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :