Live Updates

عوام کو مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میاں شہباز شریف کا وژن ہے، وفاقی وزیردفاع

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سرجیکل ٹاور کی تعمیر کے لئے پنجاب حکومت کو تجاویز بھیج دی گئی ہیں‘ عنقریب اس پر کام کا آغاز متوقع ہے ،ْ خرم دستگیر خان

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:50

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عوام کو مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میاں شہباز شریف کا وژن ہے، خادم پنجاب کی کاوشوں کی بدولت پچھلے نو سال میں پنجاب میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مثالی بہتری آئی ہے ،ڈی ایچ کیو اسپتال میں 40کروڑ روپے سالانہ کی ادویات کی فراہمی کسی کارنامے سے کم نہیں ہے، ادویات اورمفت علاج کی سہولیات کی وجہ سے مریضوں کا رش زیادہ ہے ، تحصیل کی سطح پر اسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے، میونسپل ڈسپنسریاںبنیادی صحت مراکز فعال کرنے کی پلاننگ کی جائے ،سرکاری سکولوں کے نتائج میں مزید بہتری لانے کے لئے اور معیار تعلیم بھی بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ، اعظم آباد میں تحصیل سطح کے اسپتال کے لئے فوری کام کا آغاز کر دیا جائے ، وفاقی وزیر کاڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے صحت اور تعلیم کے محکموں کے بارے میں خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سرجیکل ٹاور کی تعمیر کے لئے پنجاب حکومت کو تجاویز بھیج دی گئی ہیں‘ عنقریب اس پر کام کا آغاز متوقع ہے جس کے بعد مریضوں آپریشن کرنے میں سہولت ہو جائے گی ،وفاقی وزیر کے استفسار پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں 460 وزیر آباد کارڈیالوجی سنٹر میں 200تحصیل اسپتال وزیر آباد میں 60کامونکی میں 60نوشہرہ ورکاں میں 40بیڈز پر عوام کا علاج جاری ہے ،گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے ساتھ زیر تعمیر ٹیچنگ اسپتال کی تکمیل کے ساتھ ہی عوام کو 450مزید بیڈز دستیاب ہو جائیں گے ، ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹرانور امان نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں اس وقت سی ٹی سکین ،الٹرا سائونڈ ،اینڈو سکوپی، ایکس رے ،ایم آر آئی اور لیب ٹیسٹوں کی سہولیات سے ہر روز ہزاروں مریض استفادہ حاصل کر ر ہے ہیں ، آئوٹ ڈور میں 6ہزار مریض روزانہ آتے ہیں ،لیبر روم میں مکمل مفت سہولیات دی جا رہی ہیں ،انہوںنے کہا کہ سی ٹی سکین کے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی وجہ سے مشین میں بعض اوقات نقائص آجاتے ہیں ، میٹرنٹی اسپتال بھی سیٹلائٹ ٹائون مکمل طور پر فعال ہے ،سی ای او ایجوکیشن خالد گورائیہ نے بتایا کہ ایجوکیشن کے شعبے میں اصلاحات کے نتیجے میں اسو قت تمام ہائی اسکولوں میں کمپیوٹر لیبز مکمل طور پر کام کر ر ہی ہیں جہاں سٹوڈنٹس کی راہنما ئی کے لئے سائینس ٹیچرز بھی موجود ہیں ،وفاقی وزیر نے محکمہ ایجوکیشن کو ہدایات دیں کہ پچاس لاکھ سے زائد آبادی کے ضلع میں انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ معیار تعلیم بڑھانے اور اور طلباء و طالبات کے سالانہ نتائیج میں بہتری لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ،عوامی نمائندوں کی نشاندہی اور تجاویز پر محکمہ کی خامیاں دور کی جائیںاورسکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی جائے ،اراکین صوبائی اسمبلی عبدالرئوف مغل ، چوہدری اشرف علی انصاری نے اپنے اپنے حلقوں میں واقع بعض سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ان عمارتوں کا فوری جائزہ لیا جائے ،قائمقام ڈی سی طارق قریشی ،اے سی سٹی رائو سہیل ،ڈاکٹر حفصہ رانی ودیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :