فریال تالپور کا بیگم نصرت بھٹو کو ان کی برسی کے موقعے پر خراج عقیدت پیش

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر و رکنِ قومی اسمبلی فریال تالپور نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی برسی کے موقعے پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں ایم این اے فریال تالپور نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو عزم و ہمت اور حوصلہ کی علامت تھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد جس طرح بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کو للکارا اس پر تمام باشعور و جمہوریت پسند افراد کا سر فخر سے بلند ہے۔ فریال تالپور نے کہا کہ ضیائ کی بدترین آمریت کے خلاف خواتین کو منظم کرنا بیگم نصرت بھٹو کا کمال کارنامہ تھا، جس کے باعث پاکستانی خواتین نے تاریخ رقم کی۔۔

متعلقہ عنوان :