�توبر کو ختم نبوت لانگ مارچ کے سلسلے میں چیف کمشنر اسلا م آباد کی زیرصدارت اجلاس

شرکاء کو کسی صورت ریڈ زون یا ڈی چوک میں نہیں پہنچنے دیا جائیگا، ریڈزون جانیوالے تمام راستے سیل ، 120کنٹینررمنگوائے جائیں گے،بھاری نفری تعینات کی جائے گی،اجلاس میں فیصلے

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:50

سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2017ء) کل 24اکتوبر کو ختم نبوت لانگ مارچ کے شرکاء سے نمٹنے کیلئے چیف کمشنر اسلا م آباد کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا ہے ۔اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جس کے مطابق لانگ مارچ کے شرکائ کو کسی صورت ریڈ زون یا ڈی چوک میں نہیں پہنچنے دیا جائیگا، ریڈزون کو جانے والے تمام راستے سیل کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت سے کہا جائیگا مظاہرین کو لاہور اور جی ٹی روڈ پر مختلف مقامات پر روکا جائے ۔اس سلسلے میں چیف کمشنر پنجاب حکومت سے رابطہ کریں گے۔ اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈپلومیٹک انکلیو اور برما ایمبیسی کی سیکورٹی مزید بڑھائی جائے گی، رینجرزاور پولیس کی اضافی نفری تعینات ہوگی، مظاہرین کی پیش قدمی روکنے کیلئے 120کنٹینررمنگوائے جائیں گے جبکہ ایف سی کی2ہزار جبکہ آزادکشمیر پولیس کے 1ہزار جوان بھی منگوائے جائیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :