سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 31اکتوبر کو ہوں گے

انتخابات کے لئے کل 2289رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ‘چیئرمین الیکشن بورڈ افراسیاب خان انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 31اکتوبر کو ہوں گے ‘انتخابات کے لئے کل 2289رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ‘چیئرمین الیکشن بورڈ افراسیاب خان انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدارت کے لئے پروفیشنل گروپ کے حافظ عبدالرحمن انصاری اورانڈی پینڈنٹ گروپ کے پیر سید کلیم احمد خورشید کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جاری ہے پیر سید کلیم احمد خورشید کا کہنا ہے کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں نہ ہی کسی سیاسی جماعت سے بریفننگ لیتا ہوں۔

یتا ہوں ہے،وکلاکی خدمت میرا منشور ہے،پلاٹوں کے معاملے پر وکلاکے درمیان تقسیم کو ختم کروں گا ۔حافظ عبدالرحمن انصاری نے کہا کہ میرا مشن وکلاکی خدمت ہے ،عہدے کو کبھی اپنے مفاد کے لئے استعمال کیا نہ آئندہ کروں گا۔سیکرٹری کے لئے پروفیشنل گروپ کے حمایت یافتہ میاں محمد اسلم اور انڈی پینڈنٹ گروپ کے صفدر تارڑ میدان میں ہیں ۔ بار کے دیگر عہدوں اور ایگزیکٹو باڈی کے لئے اس وقت 44امیدوار میدان میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :