ہمیں پاکستان کی عزت کاہرحال میں خیال رکھناہوگا‘سینیٹر شیری رحمن

امریکاکوباورکراناہوگاکہ تعلقات برابری کی بنیادپرہی آگے بڑھ سکتے ہیں‘ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں اتار چڑھاآتا رہتا ہے‘گفتگو

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کی عزت کاہرحال میں خیال رکھناہوگا، امریکاکوباورکراناہوگاکہ تعلقات برابری کی بنیادپرہی آگے بڑھ سکتے ہیں‘ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں اتار چڑھاآتا رہتا ہے‘ دیکھا جائے تو زوال کا عرصہ زیادہ ہے ،جبکہ امریکہ اب بھارت کے بہت قریب آچکا ہے جو پاکستان کیلئے کسی بھی لحاظ سے قابل قبول نہیں۔

(جاری ہے)

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امریکاکواپنی ترجیحات سے آگاہ کرنا ہوگا،امریکاکوافغانستان سے متعلق تحفظات سے آ گاہ کرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکاکے فر یم ورک میں اپنی ترجیحات کوجگہ دلوانی ہوگی،پاکستان کوامریکاسیاسٹریٹیجک ڈیپتھ کامطالبہ بھی کرناہوگا ہمیں پاکستان کی عزت کاہرحال میں خیال رکھناہوگا، امریکاکوباورکراناہوگاکہ تعلقات برابری کی بنیادپرہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :