تربیلا فور سے بھی 1400 میگاواٹ تک بجلی کی پیداوار عنقریب شروع ہوجائے گی‘وزیر مملکت عابدشیر علی

2018تک لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا وعدہ ہر صورت پورا کر یں گے ‘ پاکستان اگلے سال سے بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہوجائے گا ‘گفتگو

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت توانا ئی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تربیلا فور سے بھی 1400 میگاواٹ تک بجلی کی پیداوار عنقریب شروع ہوجائے گی‘2018تک لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا وعدہ ہر صورت پورا کر یں گے ‘ پاکستان اگلے سال سے بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہوجائے گا تاہم حکومت نے 25000 میگاواٹ تک بجلی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو وزیر مملکت توانا ئی عابد شیر علی نے کہا کہ دیامیر، داسو اور بھاشا ڈیموں کی تعمیر پر کام جاری ہے جبکہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جلد فنکشنل ہوجائے گا65سالوں میں صرف 13000 میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی پانچ سالوں میں 10000میگا واٹ بجلی کا اضافہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اگلے سال سے بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہوجائے گا تاہم حکومت نے 25000 میگاواٹ تک بجلی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے اس وقت بجلی کی پیداوار کو 20000میگاواٹ تک پہنچانے کے منصوبے زیر تکمیل ہیں

متعلقہ عنوان :