پنجاب کے سفاک حکمرانوں سے عوام کسی خیر کی توقع نہ رکھیں، عمر خیام

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر خیام نے کہا ہے کہ پنجاب کے سفاک حکمرانوں سے عوام کسی خیر کی توقع نہ رکھیں، غریب عوا م کی جانوں سے شہباز شریف اور انکا ٹولہ کھیل رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ پنجا ب کی نا اہل حکومت کے تمام ترقی ،گڈ گورنس کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہے ، شہباز شریف مسلسل انسانیت کے ساتھ مذاق اڑا رہے ہیں،سپتالوں میں غریب عوا م کو بنیادی سہولتیں میسر نہیں شریف حکمران خاندان کا علاج بیرون ملک ہوتا ہے انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو رنگ برنگی ٹرینیں پل نہیں چاہیے بلکہ صحت ، پانی اور تعلیم کی سہولتیں چاہیے ، انہوں نے کہا کہ غریب مریض ہسپتالوں میں رل رہے ہیں کہی ان کی شنوائی نہیں ہو رہی لاہور کے ہسپتالوں میں ابتر صورت حال ہے تو پنجاب بھر کے ہسپتالوں کا تو اللہ ہی حافظ ہے ، شہباز شریف نے ایک نیا ہسپتال بھی نہیں بنایا سارا غریب عوام کا پیسہ میٹرو بس اور اورنج ٹرین پر اجاڑ دیا ہے ،

متعلقہ عنوان :