پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے مک مکا کی سیاست کو فروغ دیا،عاطف چوہدری

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عاطف چوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے مک مکا کی سیاست کو فروغ دیا ، یہ دونوں جماعتیں آپس میں ملی ہوئی ہے ، نواز اور زرداری گٹھ جوڑ آئندہ الیکشن میں نظر نہیں آئے گا ،پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کو آئندہ الیکشن میں بری طرح شکست ہو گی، ان دونوں جماعتوں نے عوام کو بھوک ، غربت ، بے روزگاری اور مہنگائی کے سواء کچھ نہیں دیا ، اب وقت آ گیا ہے کہ ان چوروں اور کمیشن مافیا سے نجات دلائی جائے ،تحریک انصاف عوام کی طاقت سے آئندہ الیکشن میں حکومت بنائے گی اور عوام کو ریلیف فراہم کرے گی ، انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا ہر منصوبہ صرف مال بنانے کے لئے ہے ، انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ فوری طور پر ان افسوس ناک واقعات کا فوری طور پر نوٹس لے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے شہباز شریف فوری طور پر استعفیٰ دے وہ اپنے عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہے ۔

متعلقہ عنوان :