(ن) لیگ کی حکومت عوام کی ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے، اویس انجم

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2017ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اویس انجم نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت عوام کی ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے ،(ن) لیگ نے الیکشن میں جھوٹے وعدے اور نعرے لگائے جو آج تک پورے نہیں کر سکیں ، اب عوام ان کے کسی جھانسیں میں نہیں آئیں گے اور 2018کے الیکشن میں ان کا مکمل صفایا ہو جائے گا ،رنگ برنگی ٹرینوں اور جنگلا بس میں صرف کمیشن کھایا گیا ، عوام کے پیسوں کو اپنا ذاتی پیسہ کے طور پر استعمال کرنے والی (ن) کی اصلیت عوام کے سامنے آ گئی ہے ، (ن) لیگ اب کمیشن لیگ بن چکی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کو ان چوروںاور ڈاکوئوں سے نجات دلائیں گی ۔