نواز لیگ کی30سال کی حکمرانی کے بعد بھی خواتین ہسپتالوں کے باہر بچوں کو جنم دے رہی ہیں، شیخ شہزاد یونس

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شیخ شہزاد یونس نے کہا ہے کہ نواز لیگ کی30سال کی حکمرانی کے بعد بھی خواتین ہسپتالوں کے باہر بچوں کو جنم دے رہی ہیں ،سکولوں کا کوئی پرسان حال نہیں اور تھانہ کلچر اپنے عروج پر ہے اگر نام نہاد خادم اعلیٰ کو سیاست سے فرصت ملے تو ہسپتالوں ، سکولوں اور تھانوں کا دورہ بھی کر لیں حقائق ان کے سامنے آ جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ اخبارات میں اشتہارات، خود ساختہ سروے اور من پسند مضامین لکھوا کر اپنے آپ کو دھوکہ دینے والوں کو علم ہونا چاہیے کہ پٹوار خانے سے لے کر تھانے تک عام آدمی پر کیا ظلم ہوتا ہی کاش میاں صاحب سکول اور ہسپتال بناتے انہیں وہاں سے بھی کمیشن مل ہی جانی تھی انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں کے یہ حالات ہیں تو جنوبی پنجاب اور دور افتادہ علاقوں کا تو خدا ہی حافظ ہے انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ اقتدار میں آکر عمران خان معاشرے کے ان کالے دھبوں کو مٹائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :