لاہور،جماعة الدعوة کے وفد اورصدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابولخیر کی مولانا سمیع الحق سے ملاقات

دینی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر عوام کی امنگوں کے مطابق انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کر سکتے ہیں،قادیانیوں کی حمایت کر کے مسلمانوں کی اجتماعیت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے،رہنمائوں کا اتفاق

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2017ء) جماعة الدعوة سیاسی امور کے سربراہ حافظ عبدالرحمن مکی کی سربراہی میں جماعة الدعوة کے اعلیٰ سطح کے وفد اورصدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابولخیر کی دفاع پاکستان کونسل کے چئیرمین اور سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا سمیع الحق سے ملاقات کی ۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں جماعة الدعوة کے وفد میں محمد یعقوب شیخ ، عبدالوحید شاہ شامل تھے ۔

ملاقات میں آئندہ انتخابات سے قبل دینی جماعتوں کے اتحاد ، ختم نبوت کے حوالہ سے ہونے والی سازشوں اور پاکستان میں جاری دہشت گردی پر گفتگو ہوئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں دینی جماعتوں کا اتحاد ناگزیر ہے ، دینی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر عوام کی امنگوں کے مطابق انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ،ملاقات میں طے کیا گیا کہ 2018انتخابات سے پہلے دینی جماعتوں کے اتحاد کا اعلان کر دیا گیا ہے ، عوام کی جانب سے دینی جماعتوں کے اتحاد کے لیے بہت ذیادہ دبائو ہے قوم دینی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیتے دیکھنا چاہتی ہے اور اسی میں دینی قوتوں کی کامیابی ہے اس موقع پرجماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ منظم سازش کے تحت عقیدہ ختم نبوت سے متعلق زبان درازیاں کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

قادیانیوں کی حمایت کر کے مسلمانوں کی اجتماعیت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ختم نبوت کے مسلمہ عقیدہ کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بعض وزراء اقتدار کیلئے اپنا دین، ملت اور عقیدہ بیچ رہے ہیں۔ قادیانیوں کو مسلمان ثابت کرنے کی کوشش نہ کی جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان و دیگر علاقوں میں دہشت گردی کی وارداتوں میں بھارت سرکار ملوث ہے۔

بیرونی ایجنسیاں افغان جنگ پاکستان کی سرزمین پر منتقل کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ نریندر مودی اور بھارتی آرمی چیف کے دورے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کمزور نہیں کر سکتے۔ کشمیری خواتین پر بزدلانہ حملوں سے تحریک آزادی کا رخ موڑنے کی سازشیں بھی ان شاء اللہ کامیاب نہیں ہوں گی۔ کشمیریوں کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تحریک آزادی کشمیربھرپور انداز میں جاری ہے اور جاری رہے گی۔