کراچی ،نوازشریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا،علی اکبر گجر
تازہ ترین : 1

کراچی ،نوازشریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا،علی اکبر گجر

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2017ء) نوازشریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا،مخالفین اپنے حلقوں میں کام کرائیں تاکہ عوام کے پاس جانے کا ریزن مل سکے،قوم کودرپیش مسائل ہم ہی حل کریں گے۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجرنے شاہنوازبھٹوکالونی نارتھ کراچی میں پی ایس 98کے صدر وقار حسین گورچانی کی جانب سے منعقدہ دعوت حلیم اور جلسہء عام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

جلسے سے پی ایم ایل (ن) کراچی ڈویژن کے صدر سید منوررضا، میزبان وقار حسین گورچانی، سینئر مسلم لیگی محمدصابرحسین، سعید اخترکھوکھر، انیب شاہ، فہد شفیق، سید معراج، برکت اللہ، تاج خان، شیرعلی، مشتاق قریشی،اسلام الدین ملک،ساجد علی، ریحان علی، عابدظہیر، عرفان آفریدی، فیصل خان، یاسرراجپوت، محمدفیصل، وحید خان، رانامحمدشاکر، غلام اللہ، محمدصابر، فرید قریشی،طارق معراج، محمدنوید ،جاوید قریشی،قاری محمدحنیف،محمدآصف ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر اہلیان علاقہ نے مہمانان گرامی کو سندھ کی روایتی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔علی اکبر گجر، سید منوررضااور دیگر مہمانوں کی آمد پرعوام نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا پرجوش استقبال کیا اور ہارپہنائے۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن جب بھی اقتدارمیں آتی ہے نادیدہ قوتیں حکومت کو ناکام کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہیں ،یہی وجہ ہے کسی دورمیں بھی ن لیگ کے ترقیاتی کام پایہء تکمیل تک نہیں پہنچ سکے اور بعد میں آنے والی حکومتوںنے نقاب کشائی کرکے ان کا کریڈٹ لینے کی ناکام کوششیں کیں،انہوں نے کہاکہ آج یہ ثابت ہوچکاہے کہ نوازشریف عوام کے دلوں میں رہتے ہیں اور عوام کے دلوں میں رہنے والوں کو دنیاکی کوئی طاقت ان کے دلوں سے نہیں نکال سکتی۔

علی اکبر گجر نے کہاکہ تعلیم ،صحت اور صفائی اہم ترین شعبہ جات ہیںان شاء اللہ شاہنوازبھٹوکالونی کے عوام کو درپیش ان مسائل کوفوری حل کریں گے۔علاقائی مسائل پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے Kالیکٹرک انتظامیہ کو متنبہہ کیاکہ لوگوں کو ہراساں کرنااور ناجائز وصولی فوری بندکی جائے۔#

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/10/2017 - 21:40:08

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں