بلوچستان ہمارا ہے اس کے ساحل اور وسائل ہمارے ہیں،صوبے میں رہنے والے ہی اس کے وارث ہیں، ہم میرغوث بخش بزنجو کے پیروکار بن کر اور ان کے امن کے فلسفے پر عمل پیرا ہوکر کوئٹہ سمیت صوبے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کامیر غوث بخش بزنجو کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسہء عام سے خطاب
اتوار 22 اکتوبر 2017 21:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میرغوث بخش بزنجو ایک فلسفہ کا نام ہے جنہوں نے ہمیشہ پرامن رہتے ہوئے بات چیت کے ذریعہ بلوچستان کے حقوق لینے کی بات کی لیکن اس وقت بھی ان کے بعض ساتھی بزور طاقت حقوق لینے کی بات کرتے تھے اور میرغوث بخش بزنجو کا فلسفہ رد کرنے والے نام نہاد آزادی پسندوں نے برادر کشی کی بنیاد رکھی اور بندوق کے زور پر اپنے نظریہ مسلط کرنے کی کوشش کی جس کا نقصان صوبہ آج تک اٹھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرغوث بخش بزنجو کے فلسفے کو رد کرنے والے بیرون ملک دشمنوں کے ہاتھوں استعمال ہورہے ہیںنام نہاد آزادی کے نام پر بیٹوں اور بیٹیوں کو یتیم او ر خواتین کو بیوہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد آزادی کی جنگ لڑنے والوں نے بلوچ نوجوانوں کو ایندھن کے طور پر استعمال کیا اور بلوچستان کو پچاس سال پیچھے دھکیل دیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیٹو کے ٹینک پر بلوچستان پہنچنے کا دعویٰ کرنے والے مایوس ہوکر جہازوں کے ذریعہ کوئٹہ پہنچ رہے ہیں اور بیس سال بعد فلائی دبئی سے کوئٹہ پہنچنے والے آج اپنے بڑوں کی سوچ کو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ بلوچستان کے حالات ٹھیک کرنے کے لئے آئے ہیں لیکن پہلے وہ بلوچوں کے ناحق خون اور برادر کشی کا جواب تو دیں۔ وزیراعلیٰ نے سریاب کے عوام کو بالخصوص اور صوبے کے نوجوانوں کو باالعموم پیغام دیا کہ وہ کسی کے ورغلانے میں نہ آئیں بلکہ سیاسی عمل میں حصہ لیں۔ انہیں حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہوکر صوبے کے حقوق کے تحفظ کی سیاسی جدوجہد کا حصہ بنیں او رسریاب کو امن کا گہوارہ بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سریاب کے عوام ان کے دل میں بستے ہیں یہاں کے رہنے والے پرامن لوگ ہیں اور اپنے علاقے کی ترقی اور امن چاہتے ہیں، چند کالی بھیڑیں امن وامان کو خراب کرنے کے درپے ہیں ہمیں ان کا محاسبہ کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سریاب ماضی میں ہمیشہ نظر انداز رہا ہے اور سریاب روڈ اور ملحقہ علاقے کھنڈر کا منظر پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پیکج کے تحت سریاب کی ترقی کے لئے اربوں روپے کے منصوبے بنائے گئے ہیں جن سے یہاں کے عوام کو سڑکیں، گیس، بجلی، نکاسیء آب، تعلیم اور صحت کی سہولتیں میسر ہوں گی۔ وزیراعلیٰ نے میر غوث بخش بزنجو کی سیاسی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو ان کا سیاسی شاگرد سمجھتے ہیں اور اس پر انہیں فخر ہے۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میر غوث بخش بزنجو کی مغفرت کرے اور ہمیں ان کے فلسفے پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرے۔ جلسہ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وفاقی وزیر میرحاصل خان بزنجو، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں حملے سے جانی نقصان پر گہرا افسوس ہے، امریکا
-
لانگ مارچ توڑ پھوڑکیس، عمران خان کی 2کیسز میں بریت کی درخواست منظور
-
شوکت یوسفزئی نے 15 کروڑ ہرجانہ کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
-
حکومت کی پوری توجہ معیشت کو درست کرنے پر مرکوز ہے ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
-
اسرائیل کاشام کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ‘ دشمن کے کچھ راکٹوں کو مار گرایا.دمشق
-
ہم وہ ہوتے ہیں جو ہم کھاتے ہیں
-
ایران: اس سال نوروز کے تہوار کے لیے عوام قناعت پر مجبور
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 7.478 ارب ڈالر سے تجاوزکرگیا
-
ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پرسماعت 29 مارچ تک ملتوی
-
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج،شعیب شاہین،شیر افضل مروت ودیگر کی ضمانتیں منظور
-
2015میں محرم کی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات سندھ رینجرز نے 8 سال بعدریڈیوپاکستان کی عمارت خالی کردی
-
انسداد دہشت گردی عدالت: اسد عمر‘زین قریشی سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.