مسلم لیگ(ن) کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی،چاند بی بی

مخالفین نوازشریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے،چیئرپرسن یوسی

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد سے نومنتخب چیئرپرسن یوسی35 اور ویمن اسلام آ باد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ممبر چاند بی بی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) قائدمیاں نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے ان کے صدرمنتخب ہونے سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہو ا ہے، جینا مرنامیاں نوازشریف کیساتھ ہے، عمران خان و دیگر رونے دھونے کے بجائی2018ء کا انتظارکریں جہاں قوم ان سے ملک کے ساتھ کی جانیوالی زیادتیوں کا حساب لینے کا انتظارکررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنی تمام توانائیاں خرچ کرہی ہے،ہماری کوشش ہے کہ اپنے وعدوں کے مطابق عوام کے مسائل بروقت حل کرسکیں،ہم نعروں کے بجائے عملی کام پر یقین رکھتے ہیں اور اسی فارمولے پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مخالفین میاں نوازشریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دورحکومت کے دوران منصوبوں میں شفافیت اور تیزی کی مثال نہیں ملتی،میا ں نوازشریف کے خلاف سازشیں کرنے والے کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے،حکومت تسلسل کے ساتھ اپنے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد جاری رکھے گی،مسلم لیگی رہنماچاند بی بی نے کہاکہ عمران خان اوران کے حواریوں کو مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی ،اپوزیشن جتنی مرضی سازشیں کرلے کامیابیاں ہمیشہ ہی مسلم لیگ کا مقدر بنتی رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :