عوام میاں نوازشریف کیخلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے،سعیدہ مشتاق

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کی نائب صدربیگم سعیدہ مشتاق نے کہاہے کہپاکستان کے عوام میاں نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے اور اپنے قائد کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے،ہمیں اپنے قائدین پر فخر ہے،مخالفین کی تمام سازشیں پہلے بھی ناکام ہوئیں اور آئندہ بھی انہیں شرمندگی کا سامناہوگا،ملک کو ایٹمی قوت بنانے کے بعد مسلم لیگ(ن) کے وطن عزیز کو معاشی قوت بھی بنادیاہے،سی پیک منصوبے کے ثمرات سے ملک میں خوشحالی کے دور کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے تحریک انصاف کی طرف سے پیداکی گئی بے شمار رکاوٹوںاور مسائل کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تمام وسائل کو بہترین طریقے سے بروئے کارلاکر عوامی بہبودکے بیشمار منصوبے مکمل کئے،دوسری طرف پی ٹی آئی اور دیگر حکومت مخالف جماعتیں کھوکھلے نعرے لگا کر عوام کوورغلا رہے ہیں،قائد میاں نوازشریف کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والی2018ء کے الیکشن میں ایک بارپھر شکست سے دوچار ہونگے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنماسعیدہ مشتاق نے کہاکہ عمران خان کے قول وفعل میں تضاد کا عالم یہ ہے کہ ساری عمر ایم کیو ایم کو گالیاں دیںاور اپوزیشن لیڈر بننے کیلئے ایم کیو ایم سے گٹھ جوڑ کرلیا ،عمران خان اس ملک کیلئے بہت بڑے رسک کے طورپر سامنے آئے ہیں کیونکہ انہوں نے اپوزیشن لیڈر بننے کیلئے جس طرح ایم کیو ایم سے دوستی کی ہے اس کو دیکھتے ہوئے خدشہ ہے کہ اقتدار میں آنے کیلئے وہ ملک دشمنوں سے سازبازکرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :