ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے والے قومی کرکٹر عامر یامین کو پولیس اسٹیشن بند کر دیا گیا، تعارف کرانے پر رہائی ملی

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:30

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) موبائل پر باتیں کرتے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے والے قومی کرکٹر عامر یامین کو پولیس اسٹیشن میں بند کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر عامر یامین جو کہ ملتان سے براستہ گوجرہ لاہور جانے کے لیے موٹر وے پر جانے کے لیے جھنگ روڈ پر جا رہے تھے کہ انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عثمان اکرم گوندل کی گاڑی کو ایک چنگ چی رکشہ کو اوورٹیک کرکے ڈی پی او کی گاڑی کو انتہائی غفلت سے اوورٹیک کیا ۔

جس پر ڈی پی او کے سکواڈ نے کرکٹر عامر یامین کی گاڑی کو روکا اور سٹی پولیس کے حوالے کر دیا۔جس پر سٹی پولیس کے ایس ایچ او رانا محمد یار نے عامر یامین کواپنے کمرے میں بٹھا لیا اور پوچھ گچھ کی جس پر کرکٹر عامر یامین اپنا تعارف کروایا اور بتایا کہ وہ ملتان سے براستہ گوجرہ موٹروے لاہور جارہا کیونکہ وہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20کا حصہ ہے اور سوموار کو ٹیم کے ہمراہ دبئی روانہ ہونا ہے جبکہ کرکٹر عامر یامین نے پی سی بی حکام سے رابطہ کیا اور حالات سے ان کو آگاہ کی پی سی بی نے ڈی پی او ایس ایچ او سے رابطہ کرکے کرکٹر عامریامین کی گوجرہ پولیس سے جان چھڑوائی۔

(جاری ہے)

آئی این پی نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عثمان اکرم گوندل سے رابطہ کیا تو انہوں بتایا کہ ان کی والدہ کی طبیعت خراب ہے اور وہ اسپتال داخل ہیں جس وجہ سے ایمرجنسی اپنے گھر جا رہے تھے کہ جھنگ روڈ پر اپنی گاڑی نمبر6929/LEB/16پر کرکٹر عامر یامین موبائل فون پر مصروف درائیونگ کر رہے تھے کہ اچانک انہوں نے ایک چنگ چی رکشہ کو اوورٹیک کیا اور غفلت کا مظاہرہ کرتے اپنی گاڑی ان گاڑی کے سامنے لے آئے جس کے باعث ہمیں اپنی گاڑی کی ایمر جنسی بریک لگانا پڑی اور میری گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے اتر گئی اس غفلت اور لاپرواہی پر انہیں روکا کر پولیس کے حوالے کیا گیا ۔

ان کے ساتھ کسی قسم کی بد تمیزی یا ناروا سلوک بالکل نہیں کیاگیا۔سٹی پولیس اسٹیشن جا کر جب کرکٹر اپنا تعارف کروایا تو ان کو وارننگ دیکر فوری چھوڑ دیا گیا۔انہوں نے کہا ہم قومی کھلاڑیوں کی عزت اور احترام کرتے ہیں لیکن ان کو بھی چاہیے کہ وہ بھی ذمہ دار پاکستانی شہری ہونے کا ثبوت دیں۔انہوں نے بتایا کہ اگر میری گاڑی ایمرجنسی کنٹرول نہ ہوتی تو بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔جس وجہ سے ہم دونوں کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔

متعلقہ عنوان :