گوجرہ،زمین پھٹی نہ آسمان امام مسجد نے سگی بیٹی دوبچوں کی ماں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بیٹا رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچ گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:30

گوجرہ،زمین پھٹی نہ آسمان امام مسجد نے سگی بیٹی دوبچوں کی ماں کو زیادتی ..
گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) زمین پھٹی نہ آسمان سگے امام مسجد باپ نے سگی بیٹی دوبچوں کی ماں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زبیر ٹائون گوجرہ کے رہائشی اشفاق الرحمن جو کہ جامع مسجد اہلحدیث صدیق اکبر تاج کالونی گوجرہ کا امام بھی ہے کے بیٹے عطاء الرحمن (طالب علم درس نظامی لاہور مدرسہ)نے سٹی پولیس کو تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کے والد اشفاق الرحمن نے اپنی ہوس کو مٹانے کے لیے اپنی ہی سگی بیٹی صفیہ بی بی جو کہ دو بچوں کی ماں ہے اور طلاق یافتہ ہے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے آئی این پی کے مطابق جس پر سٹی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم باپ اشفاق الرحمن کو گرفتار کرلیا اور اس کی بیٹی صفیہ بی بی کا طبی معائنہ کروانے کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :