الیکشن کمیشن عائشہ گلالئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے سے متعلق ریفرنس کا فیصلہ (کل) سنائے گا

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن عائشہ گلالئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے سے متعلق ریفرنس کا فیصلہ کل بروز(منگل کو) سنائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے خلاف دائر ریفرنس کا فیصلہ کل بروز(منگل کو) سنائے گا ، عائشہ گلالئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے سے متعلق ریفرنس پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں دائر کیا تھا جبکہ الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔