پی پی 122کی تمام یونین کونسلوں میںترقیاتی کاموں کاجال بچھا دیا گیا ہے‘ چوہدری محمد اکرم

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:12

سیالکوٹ ۔22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام کے معیار ی سہولیات زندگی کی فراہمی ان کے اولین ترجیح ہے اور سلسلہ میں پی پی 122کی تمام یونین کونسلوں میںترقیاتی کاموں کاجال بچھا دیا گیا ہے جہاں پر بلدیاتی نمائندوں کی سربراہی میں تعمیراتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یونین کونسل احمد پورہ کے علاقہ امانت پور ہ اورجموں روڈ کے ملحقہ گلیوں میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں ٹف ٹائیلز لگانے کے منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لینے کے دوران معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین یوسی احمد پورہ شیخ عبدالقدیر، وائس چیئرمین چودھری نصیر، نسیم بی بی،ریحان خان، نسیم بی بی ، مہر عارف، ذوالفقارخان اور نسیم بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

ایم پی اے چودھری محمد اکرام نے کہاکہ ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر استعمال ہونے والے فنڈز کی ایک ایک پائی پوری ایمانداری سے خرچ کی جارہی ہے اور منصوبوں کو معیار کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ تانکہ یہ منصوبے دیرپا ثابت ہو اورعوام الناس عرصہ دراز تک ان سے استفادہ حاصل کرسکیں ۔