وفاقی وزیر خارجہ اور صوبائی وزیر بلدیات کا کھلی کچہری سے خطاب ‘افسران کو عوام کے مسائل کی حل کیلئے خصوصی دلچسپی لینے کی ہدایت

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:12

سیالکوٹ ۔22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رابطہ آفس پیرس روڈ سیالکوٹ پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں پر شہریوں کی کثیر تعداد نے وزراء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے مقامی حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ افسران عوام الناس کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی دلچسپی لیں اور اس سلسلہ میں غفلت یا کوتاہی کا مظاہر ہ نہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم پی ایزچودھری محمداکرام،چودھری ارشد وڑائچ،میئر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ توحید اختر چودھری، چیئرمین ضلعی بیت المال سیالکوٹ نبیل خالد لون،ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ چودھری سیف اللہ، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ محمد عرفان بٹ ، ڈویژنل صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ فاروق گھمن، جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این ضلع سیالکوٹ سید شجاعت علی پاشا، جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این سٹی سیالکوٹ کاشف نیاز، خواجہ ٹیپو سلطان ، یوسی چیئرمین محمود الحسن بابر خان، شیخ عبدالقدیر ، بلقیس رانی، سماجی کارکن شناور حسین ملک ، چودھری محمد اسلم اورسیکرٹری مرزا اکرم کے علاوہ مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے ۔